خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 627 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 627

خطبات طاہر جلد ۱۱ 627 خطبه جمعه ۴ ستمبر ۱۹۹۲ء اُس نے کوئی خلاف قانون بات نہیں کی تھی۔اُس نے وہ آرڈران کو دکھایا اور بار بار دکھانا پڑا کہ دیکھ لو اس میں مرزا ناصر احد کو پاسپورٹ دینا منع ہے، مرزا طاہراحمد کو دینا تو منع نہیں ہے مگر غلطی اُن سے کروائی گئی۔یہ غلطی خدا کے اس مکر خیر کے جاری ہونے کا ایک ذریعہ بنی ہے جو سارے عالم میں ظاہر ہوا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں نے احمدیت کو مٹانے کا جوشر کیا تھا اس مکر کوخدا نے اس شان سے ان پر الٹایا ہے کہ وہی کارروائی ساری دنیا میں احمدیت کی نشو ونما اور حیرت انگیز ترقی کا موجب بنی ہے۔میں بسا اوقات سوچتا ہوں جب میں آیا تھا تو کتنی تکلیف میں آیا تھا اور اپنے پیاروں کی یاد آج بھی تکلیف دہ ہے لیکن آج میں نے یہاں آکر غور کیا ہے کہ جماعت کی جو ترقیات یہاں آنے سے وابستہ تھیں اب اگر میں واپس لوٹا یا جاؤں اور مجھے پتا ہو کہ یہ تکلیفیں ہوں گی اور یہ یہ ترقیاں ہوں گی تو میں بلاتر ددان تکلیفوں کو قبول کروں گا اور پھر ہجرت پر آمادہ ہو جاؤں گا کیونکہ جو منافعے خدا نے اس ہجرت کے ساتھ وابستہ فرما دیئے اُس کا تصور بھی وہاں بیٹھے نہیں ہوسکتا تھا۔اتنے وسیع رابطے ، خدا تعالیٰ کے فضل سے دنیا میں اس قدر احمدیت کی شان، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام دنیا کے کونے کونے تک پہنچنا، آپ کی نمائندگی میں آپ کے اس غلام کی آواز کا دنیا کے کناروں تک پہنچ جانا ، یہ سارے مولوی کے مکر شر کے قصے ہیں جن کو خدا نے مکر خیر سے مغلوب کر دیا اور اس کے شر کے ہر پہلو کو خیر میں تبدیل فرما دیا۔یہ وہ مضمون ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان فرما رہے ہیں کہ یہ پاگل سمجھتے ہیں کہ اپنے مکر سے ایک مظلوم کو پیس ڈالیں گے اس کا کچھ باقی نہیں رہنے دیں گے مگر خدا کی تقدیر اُس کی پشت پر کھڑی ہوتی ہے اور وہ اُن کو ان نتائج سے غافل رکھتی ہے جو ان کی تدبیروں کے نتیجہ میں ظاہر ہونے ہیں۔کسی کو پتا نہیں تھا کہ ان تدبیروں کا کیا نتیجہ نکلے گا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کی تقدیر نے وہ نتیجہ نکال کر دکھا دیا۔پس مکر شر اور مکر خیر کے مضمون کو خوب اچھی طرح سمجھیں اور اس معاملہ میں دھو کہ نہ کھائیں۔احمدیت کے مخالف علماء جو یہ کہتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے ہمیں لڑائی میں مکر کی اجازت دی ہے اس لئے ہم جو چاہیں وہ کریں۔احمدیت کو نیچا دکھانا ہے کیونکہ یہ باطل ہے اور باطل کے خلاف ہر قسم کا مکر جائز ہے، یہ اتنا جھوٹا دعویٰ ہے اور اتنا بے بنیاد دعویٰ ہے کہ اس کی حقیقت کھولنے