خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 552
خطبات طاہر جلدا 552 خطبه جمعه ۷ /اگست ۱۹۹۲ء پھر باہر نکلتے ہیں، بڑی بھیانک شکل میں باہر نکلتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمارے معاشرے کو جھوٹ سے کلیۂ پاک کر دے پھر کیونکہ جھوٹ کو چھوڑے بغیر نہ ہم موحد بن سکتے ہیں نہ دنیا کو تو حید عطا کر سکتے ہیں اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے آج دنیا کی نجات صرف اور صرف توحید سے وابستہ ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جن الفاظ میں خدا تعالیٰ نے فرمایا انہی الفاظ میں میں آپ کی روحانی اولاد کو مخاطب ہو کر کہتا ہوں۔خـــذوالـتـوحــد التـوحـيـد يا ابناء الفارس ( تذکره: ۱۹۷) اے مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے روحانی ابنائے فارس تو حید کو مضبوطی سے پکڑ لو، تو حید کو مضبوطی سے پکڑ لو کیونکہ اسی میں دنیا کی اور اسی میں ہماری نجات ہے۔