خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 471 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 471

خطبات طاہر جلدا 471 خطبہ جمعہ ار جولائی ۱۹۹۲ء دیکھیں جس کو Man to man مقابلہ کہتے ہیں تو غانا کے مقابلے پر نائیجیرین احمدی کی حالت بہت بہتر ہے اس لئے وہاں کی جماعت کو کوشش کرنی چاہئے کہ اور اخلاص میں بھی وہ آگے بڑھیں اور جس طرح خدا نے ان پر فضل فرمایا ہے اور اس نسبت سے مالی قربانیوں میں آگے بڑھیں تعداد کے لحاظ سے وہ پیچھے ہیں لیکن اتنا پیچھے نہیں کہ غانا سے اتنا پیچھے رہ جائیں۔ہالینڈ پندرھویں نمبر پر ہے۔ہالینڈ کی جماعت بھی یورپ کی دیگر جماعتوں کے مقابل پر تعداد کے لحاظ سے خدا کے فضل سے بہت مخلص اور مالی قربانی میں پیش پیش ہے۔بہر حال ہم امید رکھتے ہیں خدا تعالیٰ باقی سب جماعتوں پر بھی ان پندرہ کی طرح بے شمار فضل نازل فرمائے گا جو مالی قربانی میں مسلسل محنت اور اخلاص اور استقلال کے ساتھ پوری وفا کے ساتھ احیائے کلمۃ اللہ کے لئے خدا کے حضور سالا نہ پیش کرتی چلی جارہی ہیں اور ان کا معیار دن بدن بڑھتا چلا جا رہا ہے۔جیسا کہ میں نے امریکہ کے معاملہ میں بیان کیا ہے کہ ابھی بہت سے ایسے احباب ہیں جو اگر حسب توفیق خرچ کریں تو امریکہ میں ابھی بہت آگے آنے کی گنجائش ہے۔یہ صورت حال کم و بیش دنیا کے ہر ملک پر پورا اترتی ہے کیونکہ کبھی بھی کسی ملک میں ایک جیسی ایمان کی حالت کے لوگ نہیں ہوا کرتے اگر چندے بڑھانے ہیں تو سب سے اہم چیز یہ ہے کہ اخلاص کا معیار بڑھانے کی کوشش کریں۔اخلاص کا پانی جتنا اونچا ہوگا اتنا ہی چندہ خود بخود اچھل کر باہر آئے گا اور اگر اخلاص کا معیار بڑھانے کی کوشش نہ کی جائے اور چندوں کے مطالبے پر زور دیا جائے تو اس کے نتیجہ میں بعض دفعہ لوگ آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے ہٹنے لگ جاتے ہیں۔میرا تجربہ ہے کہ وہ کمزور لوگ جو چندوں میں پیچھے ہوں ان کے پیچھے جب سیکرٹری مال وغیرہ پڑتے ہیں تو وہ دور بھاگنے لگ جاتے ہیں۔بعض لوگ اپنے ایڈریس بدل لیتے ہیں کہ کہیں سیکرٹری مال ہمارے تک نہ پہنچ جائے تو اخلاص نہ ہوتو پھر تحر یک بجائے ادھر لانے کے اور زیادہ دھکیل دیتی ہے لیکن اخلاص کا معیار اونچا ہو تو پھر تحریک ہو۔پھر دیکھیں وہ کس جوش کے ساتھ آگے بڑھتا ہے دونوں باتیں ضروری ہیں۔چندہ طلب کرنے والا جو نظام ہے وہ بھی بہت مستحکم ہونا چاہئے اور اس نظام کا بر وقت واسطه ساری جماعت سے قائم رہنا چاہئے۔بر وقت لفظ بہت اہم ہے۔بعض دفعہ چندہ وصول کرنے