خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 422
خطبات طاہر جلد ۱۱ 422 ہے۔اس کے دل پر یار جلوہ گر ہو چکا اور اسے اپنا تخت بنالیا۔پر دے جو تھے ہٹائے اندر کی راہ دکھائے خطبہ جمعہ ۱۹ جون ۱۹۹۲ء دل یار سے ملائے وہ آشنا یہی ہے (درین صفحہ: ۸۳) اندروالا یہ کام کر سکتا ہے۔بیرونی نظر سے دیکھنے والا جواندر نہ پہنچا ہووہ پردے ہٹا کر کسی کو اندر آنے کی دعوت نہیں دے سکتا۔دل یار سے ملائے وہ آشنا یہی ہے۔پس وہ سب احمدی جو مرد ہوں یا خواتین ، بڑے ہوں یا بچے اگر دعوت الی اللہ کا حق ادا کرنا چاہتے ہیں تو دعاؤں کے ذریعہ خدا تعالیٰ کی قربت کے کچھ آثار اپنے اندر پیدا کریں۔جتنے یہ آثار پیدا ہوں گے جتنی آپ کی یافت اور جتنا آپ کے پانے کا مرتبہ بلند ہو گا اتنی ہی آپ کے اندر غیر معمولی طاقت پیدا ہوتی چلی جائے گی۔آپ اس بات کے حقدار ہوں گے اور بنی نوع انسان مجبور ہوں گے کہ آپ کی آواز کوسنیں اور اُسے قبول کریں اور آپ کے پیچھے چلیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔