خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 423
خطبات طاہر جلد ۱۱ 423 خطبہ جمعہ ۲۶ جون ۱۹۹۲ء مزمل سے مراد ہے کہ آپ استغفار کی چادر میں لپٹ گئے۔تبتل الی اللہ کے ذریعہ اپنے جسم کے زخم صاف کریں۔( خطبه جمعه فرموده ۲۶ جون ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔يَايُّهَا الْمُزَّمِّلُ قَمِ الَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا نِصْفَةَ أَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِيلان اَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا ۖ إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا إِنَّ نَاشِئَةَ الَّيْلِ هِيَ اَشَدُّ وَطْئًا وَ أَقْوَمُ قِيْلًا نَ إِنَّ لَكَ فِي النَّهَارِ سَبْحًا طَوِيلًا وَاذْكُرِ اسْمَ رَبَّكَ وَتَبَيَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا ل رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِيلًا (المزيل :٢-١٠) پھر فرمایا:۔یہ آیات قرآنیہ جن کی میں نے تلاوت کی ہے ان میں حضرت اقدس محمد مصطفی امیہ کو مخاطب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا اَيُّهَا الْمُزَّمِّل اے چادر میں لیٹے ہوئے خدا کی رحمت کا انتظار کرنے والے قُمِ الَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا رات جاگ کر کاٹا کر سوائے اس کے کہ اس کا کچھ حصہ آرام کے لئے رکھ لے۔نِصْفَةَ أَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِیلا یا تو نصف رات جاگ کر کاٹ اور نصف آرام کے لئے رکھ یا اس میں سے کچھ کم کرلے۔اَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ