خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 406 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 406

خطبات طاہر جلدا 406 خطبہ جمعہ ۱۲ جون ۱۹۹۲ء خدا کی رضا کی خاطر اپنے گھروں سے عارضی طور پر جنت تعمیر کرنے کی کوشش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے صبر کی وجہ سے ان کی دُعاؤں کی وجہ سے ان کی پاک تبدیلیوں کی وجہ سے ان کو دنیا میں بھی واقعہ ایک جنت عطا کر دیتا ہے لیکن وہ جنت تو مُسْتَقَر ہے، ایک عارضی ٹھکانہ ہے جیسے موسمی پرندوں کا گھر ہولیکن ہم ان کو بتاتے ہیں کہ ہم نے ان کے لئے ایک دائی جنت بھی بنا رکھی ہے جو ان کا آخری مقام ہے اور وہ اس جنت سے بہت بلند تر ہے جو اس دنیا میں انہوں نے پائی ہوگی اور وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔پھر فرمایا قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ۔ان کو خوب اچھی طرح سمجھا دو کہ اگر تم دُعا نہیں کرو گے جس طرح کہ دُعا کا حق ہے تو پھر خدا کو تمہاری کچھ بھی پرواہ نہیں ہوگی۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ لوگ جو دُعا کا حق اس طرح ادا نہیں کرتے جیسا بیان فرمایا گیا ہے وہ لاکھ کوشش کر لیں خدا کی مدد کے بغیر ان کی دنیا کی زندگی سنور نہیں سکتی اور جس کو دنیا کی جنت نصیب نہیں ہوگی اس کو آخرت کی جنت بھی نصیب نہیں ہوگی۔اللہ تعالیٰ جماعت کو توفیق عطا فرمائے کیونکہ یہ میرے لئے بہت ہی تکلیف دہ بات ہے کہ مسلسل نصیحتوں کے باوجود آئے دن ایسے خاندانوں کے متعلق جن کو میں دونوں طرف سے جانتا ہوں ایسی خبریں سنتا رہتا ہوں کہ اپنی بے وقوفیوں اور حماقتوں کی وجہ سے یا چھوٹی نظر کی وجہ سے آپ بھی تکلیف میں مبتلا ہوئے اور دوسروں کے لئے بھی عذاب بنا دیا اور آئندہ نسلوں کے لئے بھی انہوں نے جنت کی تعمیر نہیں کی بلکہ اپنے ہاتھوں سے وہ ایسی بنیادیں کھڑی کر گئے ہیں کہ جن کے نتیجہ میں آئندہ گھروں میں بھی ان کے لئے جہنم ہی ہوگی۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم آج آنکھیں کھول کر ان آیات کو عزت و احترام کی نظر سے دیکھیں جو ہم پر پڑھی جاتی ہیں اور اندھوں اور بہروں کی طرح ان سے سلوک نہ کریں اور اگر ہم ایسا کریں گے تو پھر خدا کا وعدہ ہے کہ دنیا میں بھی جنت نصیب ہوگی اور آخرت میں بھی جنت نصیب ہوگی اور آخرت کی جنت بلند تر اور دائی اور ہمیشہ رہنے والی ہوگی اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔