خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 389
خطبات طاہر جلدا 389 خطبه جمعه ۵/ جون ۱۹۹۲ء یقین رکھتا ہوں کہ بار بار اس یاد دہانی کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ دلوں میں تحریک پیدا فرمائے گا اور نئے واقفین بڑے عزم اور ولولے کے ساتھ اپنے آپ کو پیش کریں گے۔پس اہل یورپ کے لئے خصوصیت سے ایک اچھا موقع ہے اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ اب وہاں ٹھہرنے کی ایسی سہولت مہیا ہو گئی ہے کہ مارکیٹ ریٹ پر ویسی سہولت آپ کو اتنی کم قیمت میں میسر نہیں آسکتی اور جو مسجد کے پاس ٹھہرنے کا لطف ہے وہ اس کے سوا ہے یعنی ان سب باتوں پر اضافہ ہے۔وہاں سے آپ کو وقف عارضی کے نئے پروگرام ملیں گے اور جیسا کہ میں نے ذکر کیا ہے با قاعدہ ایک منصوبہ ان کو سمجھایا گیا ہے جس کے نتیجہ میں اب جب واقفین عارضی وہاں پہنچیں گے تو ان کو اپنے سامنے ایک ٹھوس پروگرام دکھائی دے گا اور اس کے لئے ہر قسم کی سہولتیں ان کو مہیا کی جائیں گی یعنی لٹریچر وغیرہ کی معلومات کی سہولتیں اور اس وقت تک انشاء اللہ بعض علاقوں میں ہمارے بعض ایسے رابطے بھی قائم ہو چکے ہوں گے کہ واقفین عارضی جب وہاں جائیں تو اپنے آپ کو بالکل اجنبی علاقوں میں نہ پائیں گے بلکہ احمدیت سے تعلق رکھنے والے اور اسلام سے محبت رکھنے والے کچھ گھرانے پہلے سے وہاں موجود ہوں گے جو ان کی تائید کریں گے اور ان کی نصرت کریں گے۔تو میں اُمید رکھتا ہوں کہ اس نئے پروگرام سے پین میں انشاء اللہ تعالیٰ زندگی کی ایک نئی لہر دوڑے گی۔جب میں پچھلے دورہ پر گیا تھا تو اس وقت جو احمدی ہوئے تھے وہ اللہ کے فضل کے ساتھ بہت ہی ثابت قدم ہیں اور ان میں سے بعض تو ایسے ہیرے اور جواہر بن کر چمکے ہیں کہ بار ہارشک کے ساتھ میں ان کا ذکر کرتا رہا۔ایک عورت سولیداء جو ملک کی مشہور شاعرہ تھی وہ احمدی ہوئی اس نے جماعت کے لٹریچر کا مسلسل اپنی زبان میں ترجمہ کیا ہے اور نہایت اعلیٰ زبان ہے اور دن رات وہ خدمت میں مصروف رہتی ہے۔خود ہی ترجمے کرتی ہے، پھر خود ہی ٹائپ کرتی ہے اور اسے احمدیت یعنی حقیقی اسلام سے ایسی محبت ہے کہ وہاں مجالس میں بھی جب میں عیسائیت اور اسلام کے موازنے کرتا تھایا اور ایسی باتیں بیان کرتا تھا تو اس پر جب نظر پڑتی تھی تو یوں لگتا تھا جیسے اسلام کے عشق میں وہ پکھلی جارہی ہے۔ان کے دو بچے بھی ہیں جو بیمار اور معذور بچے ہیں مگر اس کے باوجود یہ اتنا وقت خدمت دین کے لئے نکالتی ہے۔ایک اور صاحب تھے جو فرنیچر کی ایک بڑی دوکان کے مالک تھے وہ بھی ایک دفعہ تشریف