خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 388 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 388

خطبات طاہر جلدا 388 خطبه جمعه ۵/ جون ۱۹۹۲ء اگر یہ کوشش کی جاتی کہ یہ تحریریں دلوں پر کندہ ہوتیں اور تمام اہل سپین کے دلوں پر لا غالب الا اللہ لکھا جاتا تو یہ تحریریں ایسی انمٹ تحریریں ثابت ہو تیں کہ قیامت تک چلتی رہتیں بظاہر پڑھی نہ جاتیں لیکن خدا کی تقدیر یہ ثابت کر دکھاتی کہ یہ وہ تحریر ہے جو دل پر ایک دفعہ نقش ہو جائے تو پھر مٹائی نہیں جاسکتی۔ایسے لوگوں کی گردنیں تو تلوار سے کائی جاسکتی ہیں مگر دلوں پر لا اله الا الله يا لا غالب الا اللہ کی کندہ ہوئی تحریریں مٹائی نہیں جاسکتیں۔نسلاً بعد نسل چلتی ہیں اور چلتی چلی جاتی ہیں تو یہ سوچتے ہوئے میں بہت ہی گہرے غم میں مبتلا ہو گیا اور میں نے سوچا کہ اب اس ظلم کی تلافی اگر کسی جماعت کے ذمہ ہے تو وہ جماعت احمدیہ ہے۔ہم نے وہاں ایک نئے جہاد کا آغاز کر دیا ہے اور اس جہاد کو لازماً جاری رکھنا ہے اور آگے بڑھاتے چلے جانا ہے۔ایک دو دفعہ تحریک کرتا ہوں تو کچھ لوگ لبیک کہتے ہیں پھر کچھ عرصہ کے بعد دوسرے کاموں میں مشغول ہو کر میری نظر دوسری طرف چلی جاتی ہے تو احباب کی توجہ بھی دوسرے کاموں کی طرف پڑ جاتی ہے۔خلیفہ وقت تو ایک قبلہ نما کی حیثیت رکھتا ہے جدھر وہ منہ کر لیتا ہے ساری جماعت رفتہ رفتہ اسی طرف منہ کر لیتی ہے لیکن یہ وہ قبلہ نما ہے جسے ہر اس قبلہ کی طرف منہ کرنا ہوگا جس کی طرف تو حید بلا رہی ہے اور توحید کی عظمتوں کے تقاضے ہیں کہ قبلوں کو بار بار نظر کے سامنے رکھا جائے۔ایک تو قبلہ وہ ہے جو خانہ کعبہ کی طرف منہ کر کے میسر آتا ہے لیکن خدا کی توحید کے قبلے بہت پہلے پڑے ہیں فَأَيْنَمَا تُوَتُوا فَثَمَّ وَجْهُ اللهِ ( البقره : ۱۱۲) یہ وہ آیت کریمہ ہے جو اسی مضمون کو بیان فرما رہی ہے کہ جہاں تک سمجھ آسکے جہاں تک ممکن ہو قبلہ درست کر لیا کرو۔کعبہ ہی کی طرف منہ کرو مگر یا درکھو کہ اصل قبلہ خدا کی طرف منہ کرنا ہے۔جس طرف بھی تم رُخ کرو گے وہیں تم خدا کو پاؤ گے تو ان معنوں میں توحید کے قبلے چاروں طرف پھیلے پڑے ہیں اور ہر قبلے کا اپنا ایک محاذ ہے اور ہمیں جماعت کو بار بار یاد دہانی کروانی پڑے گی کہ اس محاذ کی طرف بھی رُخ کرو اور خدا کی خاطر یہاں بھی جہاد کرو اور اس جہاد کی طرف بھی رخ کرو اور خدا کی خاطر یہاں بھی جہاد کرو اور اس تیسرے اور چوتھے اور پانچویں اور چھٹے اور ساتویں محاذ کی طرف بھی رُخ کرو کیونکہ ہر طرف ایک ہی خدا کا قبلہ ہے جس کی طرف منہ کرتے ہوئے تم نے اسلام کا عظیم جہاد کرنا ہے۔پس سپین کے جہاد کو بھی بھلانے نہیں دینا اسے نظر انداز نہیں کرنا کسی ایسی فائل میں اسے دفن نہیں کرنا جس کی طرف پھر مدتوں نظر نہیں پڑتی۔بار بار یاد کروانا میرا کام ہے اور میں