خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 383
خطبات طاہر جلدا 383 خطبه جمعه ۵/ جون ۱۹۹۲ء کرسکتا، جو مرنے کے بعد بھی جاری رہے گی ، اسلام کے پیغام کا یہ ایک چھوٹا سا سٹال ہے آؤ اور اس کو بھی دیکھو۔اس طرح جو مختلف لوگ Queue میں گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں ان میں وہ اشتہار تقسیم کر ولوگوں سے ملو، رابطے پیدا کرو تو خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہمارے سٹال کی توجہ دسیوں گنا زیادہ بڑھ سکتی ہے اور بھی بہت سے منصوبے بنائے گئے کہ کس طرح لوگوں کے دل جیتنے ہیں۔کس طرح لوگوں کو لانا ہے اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ اس سفر کے بعد اس سٹال سے استفادہ پہلے سے بہت بڑھ چکا ہوگا۔اس کے علاوہ سپین میں کئی تبلیغی منصوبے بھی بنائے گئے اور ایک ایسا منصوبہ پیش کیا گیا جو اس سے پہلے ذہن میں نہیں آیا تھا اور اس کی جو کیسٹ ہے میں نے ہدایت کی ہے کہ وہ تمام ملکوں کے امراء کو بھجوائی جائے وہ اپنے اپنے ملک کے حالات کے مطابق ان تدبیروں پر عمل کر کے دیکھیں جو اس میں بیان کی گئی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ سب ملکوں کے اندر تبلیغ کا ایک نیا انداز پیدا ہو جائے گا جو انشاء اللہ تعالیٰ بہت مفید ثابت ہوگا۔سپین میں وقف عارضی کے متعلق میں اس سے پہلے بھی تحریک کر چکا ہوں لیکن وہاں وقف عارضی کے کوئی ایسے سامان مہیا نہیں تھے جس کے نتیجہ میں لوگ مطمئن ہو کر وہاں جا کر اپنے وقت کو بہترین مصرف میں لا سکتے اور پوری قیمت وصول کر سکتے۔اس سلسلہ میں بھی ایک منصوبہ اس دفعہ پین میں تیار کیا گیا ہے اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ اب انشاء اللہ تعالیٰ وقف عارضی جو پین جائیں گے وہ واپس آکر جو قصے سنائیں گے اس سے لوگوں میں بھی تحریک پیدا ہو گی کیونکہ ایک آدمی جب اپنے روحانی تجارب بیان کرتا ہے بسا اوقات اس کے گرد و پیش ماحول میں بہت زیادہ دلچسپی پیدا ہو جاتی ہے۔چنانچہ قادیان کے سفر سے واپس آنے والوں نے مختلف ممالک میں جو اپنے قصے سنائے ہیں تو بعض لوگوں کے مجھے خطوط موصول ہوئے ہیں اور بعضوں نے فون پر مجھ سے کہا کہ ایسی حسرت پیدا ہوئی ہے اور ہم ایسا پچھتا رہے ہیں کہ کاش سب کچھ خرچ کر کے بھی ہم وہاں پہنچ سکتے تو پہنچ جاتے اور یہ ایسا موقع ضائع ہوا ہے جو پھر کبھی ہاتھ نہیں آسکے گا لیکن وہ آئندہ جلسوں کیلئے بھی ابھی سے تیاری کر رہے ہیں تو جو آنکھوں دیکھا حال واپس آکر سناتا ہے اس کا اور اثر پڑتا ہے اس لئے میں اُمید رکھتا ہوں کہ اب جو واقفین عارضی پین جائیں گے وہ پہلے سے بہت بہتر حالات میں وہاں منظم طریق پر