خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 323 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 323

خطبات طاہر جلد ۱۱ 323 خطبه جمعه ۸ مئی ۱۹۹۲ء کامیاب دعوت الی اللہ کے لئے دعاؤں پر زور دیں۔داعی الی اللہ کے دل میں بنی نوع انسان کی سچی ہمدردی ہونی چاہئے۔پھر فرمایا:۔( خطبه جمعه فرموده ۸ مئی ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کیں۔وَكُلًّا نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنْبَاءِ الرُّسُلِ مَا نُثَبِّتُ بِهِ فُؤَادَكَ وَجَاءَكَ فِي هَذِهِ الْحَقُّ وَمَوْعِظَةٌ وَ ذِكْرَى لِلْمُؤْمِنِينَ۔وَقُلْ لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُوْنَ اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنَّا عَمِلُونَ ) وَانْتَظِرُوا إِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ وَلِلَّهِ غَيْبُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ وَإِلَيْهِ يُرْجَعُ الْأَمْرُكُهُ فَاعْبُدُهُ وَتَوَكَّلْ عَلَيْهِ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ (هود: ۱۲۱ تا ۱۲۴) وَكُلًّا نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنْبَاءِ الرُّسُلِ وہ سب چیزیں جو انبیاء کے واقعات سے متعلق ہم تجھے بتاتے ہیں ہم تجھے پڑھ کے سناتے ہیں۔مَا نُثَبِّتُ بِهِ فُؤَادَكَ ان سے تیرے دل کو تقویت ملتی ہے اور تیرے دل کو ثبات نصیب ہوتا ہے۔وَجَاءَكَ فِي هَذِهِ الْحَقُّ اور اس میں جو کچھ بھی ہے حق ہے۔وَمَوْعِظَ اور نصیحت ہے۔وَ ذِكْرَى لِلْمُؤْمِنِينَ اور یاد رکھنے کی باتیں اور یاد کر کے لوگوں کو سنانے والی باتیں ہیں مومنوں کے لئے۔وَقُلْ لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُوْنَ