خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 322 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 322

خطبات طاہر جلدا 322 خطبہ جمعہ یکم مئی ۱۹۹۲ء لپیٹی جائے گی اور ان ظالموں کے پیچھے ان کے ایسے وارث پیدا ہوں گے جو خدا تعالیٰ کے نزدیک زندہ رہنے کی اور بنی نوع انسان کی راہنمائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔زمین ان کے سپرد کی جائے گی اور یہ وارث آئندہ دنیا میں حضرت محمد مصطفی مے کے سچے غلاموں کے سوا اور کوئی نہیں ہے۔آپ کو خدا نے توفیق بخشی ہے کہ اس میدان کو جو خالی پڑا ہے آگے بڑھیں اور بھر دیں خدا تعالیٰ آپ کا فیض ساری دنیا میں پھیلائے اور آپ کے ذریعہ تمام دنیا کو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی رحمت کا وارث بنادے۔یہی دعائیں کرتے رہیں یہی کوشش ہو یہی مطلوب ہو، یہی مقصود زندگی ہو۔خدا کرے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس کے رحم کے نتیجہ میں اس سارے مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔آمین