خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 321 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 321

خطبات طاہر جلدا 321 خطبہ جمعہ یکم مئی ۱۹۹۲ء لوگوں کی خاطر بہت نیک بندے اپنی جان کھپائیں گے، اپنی ساری طاقتیں ان کی اصلاح کے لئے صرف کر رہے ہوں گے۔وہ آرام سے سورہے ہوں گے تو وہ راتوں کو اٹھ کر ان کے لئے دعائیں کر رہے ہوں گے وہ ان پر ظلم کر رہے ہوں گے لیکن وہ خدا تعالیٰ سے ان کے لئے رحم کی بھیک مانگ رہے ہوں گے۔یہ ساری کوششیں بتاتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو رحم کے لئے پیدا کیا تھا۔خدا کی تقدیر، اس کی رحمت کی تقدیران پاک بندوں کی صورت میں ان بدنصیب لوگوں کو بچانے کے لئے پوری کوشش کرتی ہے۔دنیا کی ہر تدبیر وہ اختیار کرتے ہیں اور عقل کے ذریعہ ، دلائل کے ذریعہ، تاریخی، علمی، عقلی نقلی دلائل کے ذریعہ ان پر بات خوب روشن کر دیتے ہیں اور بہت سے ایسے ہیں جو سمجھ جاتے ہیں کہ ہاں یہی سچا رستہ ہے۔پھر ان کے لئے دعائیں کرتے ہیں پھر ان کے ساتھ ماریں کھاتے ہیں اور ان کو بچانے کے لئے کوشش کرتے ہیں۔ان کو تکلیف پہنچتی ہے تو ان کے لئے وہ غمناک ہو جاتے ہیں اور ان کی زندگی کسی غیر کے دکھوں میں اجیرن بن جاتی ہے۔یہ باتیں ہیں جن کے لئے خدا نے پیدا کیا تھا یعنی اپنی طرف سے خدا کی جماعت ہر کوشش کر دیتی ہے پھر فرماتا ہے کہ اگر وہ نہیں مانیں گے تو زبردستی نہیں بچایا جائے گا۔اگر اللہ چاہتا تو اکٹھا کر دیتا لیکن پھر کائنات کا منصوبہ بے معنی ہو جاتا ہے کہ زبردستی کسی کو بچایا جائے اور زبردستی کسی کو ہلاک کیا جائے۔اگر ہلاکت میں زبر دستی کا مضمون اطلاق نہیں پاتا تو بچانے پر بھی زبر دستی کا مضمون اطلاق نہیں پائے گا۔پس وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ کا مطلب یہ ہے کہ خدا کی بات سچی نکلی کہ ان بدنصیبوں نے ان کوششوں کے باوجود بھی ان سے استفادہ نہیں کرنا تھا اور ان میں سے بھاری تعداد ایسی تھی جس نے ضائع ہو جانا تھا اور ہدایت کا موقع پاتے ہوئے بھی ہدایت سے بدنصیب رہنا تھا لیکن اس مضمون کو سمجھنے کے بعد پھر بھی مایوسی کا کوئی سوال نہیں ہے کیونکہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کے ذریعے جس کثرت سے بنی نوع انسان کا بچایا جا نا مقدر ہے اس سے پہلے اس کی کوئی مثال نظر نہیں آتی پس ہمیں لازماً بنی نوع انسان کو بچانے کی کوشش کرنی چاہئے اور دعائیں کرتے رہنا چاہئے اور پھر اس بات کو خدا پر چھوڑ دینا چاہئے وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ کا مضمون تو بہر حال ظاہر ہوگا لیکن وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ کا مضمون بھی لازم صادر ہوگا اور ظالموں کی صف