خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 303
خطبات طاہر جلد ۱۱ 303 خطبه جمعه ۲۴ را پریل ۱۹۹۲ء سوجھی ہے، تم کیوں ہندوستان جارہے ہو تو اس نے کہا کہ بات یہ ہے کہ پاکستان میں روٹی تو بہت ملتی ہے مگر بھونکنے نہیں دیتے۔آزادی ضمیر ہی نہیں تو دیکھ لیں ہمسایہ ملک ہیں۔ایک ہی قسم کا پس منظر ہے یہاں ایک بُرائی ہے وہاں دوسری برائی ہے۔وہاں اور قسم کا جہاد ہے یہاں اور قسم کا جہاد ہے لیکن بنیادی طور پر جہاد اللہ کی خاطر ہونا چاہئے۔خدا کی خاطر دنیا کے معاشروں کو کمزوریوں اور بُرائیوں سے پاک کرنے کے لئے آپ کو مامور فرمایا گیا ہے آپ اس پر قائم ہو جائیں۔خدا آپ کی نسلوں کی حفاظت فرمائے گا، آئندہ نسلوں کی حفاظت فرمائے گا۔آپ کا فیض اس صدی کے آخری کنارے تک پہنچے گا۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین