خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 233
خطبات طاہر جلد ۱۱ 233 خطبه جمعه ۳ را پریل ۱۹۹۲ء محسوس کر رہے ہیں ان کی حالت غیر نہ ہو جائے۔دوسرے یہ بات پیش نظر تھی کہ ضرورت ہی کیا ہے وہ جانتے ہیں میں جانتا ہوں ، اطلاعیں مل رہی ہیں اور سب کو علم ہے کہ کیا صورت حال ہے تیسری ایک وجہ یہ تھی کہ باوجود اس کے کہ بعض رویا ایسی ملتی رہیں جن سے یہ خیال گزرتا تھا کہ شاید خدا تعالیٰ کی تقدیر شفا کی صورت میں ظاہر ہولیکن بعض اور کچھ ایسی علامتیں ساتھ ساتھ جاری رہیں کہ جن کے نتیجہ میں میں یقین کے ساتھ جماعت کے سامنے کوئی نظریہ پیش نہیں کر سکتا تھا اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے واضح طور پر وصال کی خبر ملتی تو تب بھی میں جماعت کو کسی نہ کسی رنگ میں تیار کرتا اگر واضح طور پر شفا کی خبر ملتی تو تب بھی میں تیار کرتا اور بتا دیتا کہ خدا نے یہ خوشخبری عطا فرمائی ہے جس طرح اس سے پہلے بتایا گیا اور بڑی شان کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے آپ کے حق میں وہ نظارہ پورا فرمایا تو اس وقت کوئی ایسی بات نہیں تھی۔مثلاً میں آپ کے سامنے اب اس عرصہ کے کچھ واقعات کھول کر بیان کروں گا اس سے کچھ آپ کو اندازہ ہو گا کس گومگو کشمکش کی حالت سے ہم گزرے ہیں۔لیکن سب سے پہلے میں یہ بتا تا ہوں کہ آپ کی پیدائش ۱۹۳۶ء میں ۲۱ جنوری کو ہوئی اور اس لحاظ سے مجھ سے تقریبا آٹھ برس چھوٹی تھیں اور ہماری شادی ۱۹۵۷ء میں جلسہ سالانہ کے بالکل قریب ہوئی تاریخ تو مجھے یاد نہیں لیکن ۱۷ کا خیال آتا ہے غالبا ۷ اردسمبر کو ہوئی اور ایک لمبا عرصہ ہمارا اس طرح اکٹھے گزرا کہ باوجود بعض اختلافات کے انہوں نے بڑے صبر کے ساتھ مجھ سے گزرا کیا۔ذہنی اور معاشرتی اختلافات جو روز مرہ کے رہن سہن کے معیار ہیں ان کے نتیجہ میں پیدا ہو جاتے ہیں۔ہمارے والدین نے ہمیں بچپن میں بہت ہی سادہ حالت میں رکھا اور نہایت غریبانہ حالت میں زندگی بسر ہوئی۔باوجود اس کے کہ وہ ساری ضرورتیں بھی پوری ہوتی رہیں جو امیروں کے بچوں کو ان معنوں میں نصیب ہوتی ہیں کہ پہاڑوں پر جانا اور شکار وغیرہ دوسرے شوق پورے کرنا تا کہ کسی قسم کے احساس کمتری میں مبتلا نہ ہوں۔حضرت مصلح موعودؓ نے بالا ارادہ ہمیں Tough بنانے کی کوشش کی اور سادہ زندگی کی تعلیم جو دوسروں کو دیتے تھے اپنے گھر میں بھی یہی تعلیم عملاً جاری تھی۔ان کے ہاں معیار زندگی ہمارے ہاں معیار زندگی سے بہت اونچا تھا۔جب ہمارے گھر آئیں تو ایک واقف زندگی کے ساتھ بیاہی گئیں جس کا روز مرہ کا گزارا بھی بہت معمولی تھا۔تو بہت تکلیف میں وقت کاٹا