خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 984 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 984

خطبات طاہر جلد ۱۰ 984 خطبہ جمعہ ۲۰/ دسمبر ۱۹۹۱ء وہ بچہ صحت مند ہوا، صحت مند ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس طبعی حالت کی طرف لوٹ گیا جو خدا تعالیٰ نے سب کو عطا کر رکھی ہے۔جس کو ہم اپنی غفلتوں سے بگاڑ دیا کرتے ہیں۔تو اگر تم نے اپنی روحانی حالتوں کو بگاڑ رکھا ہے ، اگر ان میں خدا تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ روحانی غذاؤں کے انہضام کی صلاحیت باقی نہیں رہی تو محض یہ جذباتی باتیں ہیں کہ آج ہم ان فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں جہاں کسی وقت ہمارے آقا و مولیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سانس لیا کرتے تھے۔یہ سب ایک جذباتی کھیل ہوں گے جن کی کوئی حقیقت نہیں ہوگی۔پس وہ لوگ جو آج اس جلسے میں شمولیت کی غرض سے جو سو سالہ جلسہ ہے یہاں تشریف لا سکے ہیں اور اس جمعہ میں بھی شمولیت کی سعادت پارہے ہیں ان کو بھی میں یہ نصیحت کرتا ہوں اور بعد میں آکر ان سے ملنے والوں کو بھی یہ نصیحت کرتا ہوں اور ہم سب کے چلے جانے کے بعد یہاں ہمیشہ رہنے والے درویشوں کو بھی یہ نصیحت کرتا ہوں کہ اس مقام کے کچھ تقاضے ہیں۔ان تقاضوں پر ہمیشہ نگاہ رہنی چاہئے۔عام حالتوں سے یہاں رہنے والوں کی حالت کچھ مختلف ہونی چاہئے۔ہم سب انسان ہیں، ہم سب میں کمزوریاں ہیں۔اللہ تعالیٰ ہماری کمزوریوں سے صرف نظر فرمائے ، ہماری غفلتوں کو معاف فرمائے لیکن اس کے ساتھ ہی اس ذمہ داری سے ہم بہر حال آنکھیں بند نہیں کر سکتے جو مقدس مقامات پر رہنے والوں کی ذمہ داریاں ہیں۔خواہ وہ عارضی قیام کے لئے آئیں یا مستقل قیام کی سعادت پائیں پس ان ایام میں ان ذمہ داریوں کو خصوصیت کے ساتھ پیش نظر رکھتے ہوئے ، دعائیں کرتے ہوئے دن گزاریں، خدا تعالیٰ سے توفیق حاصل کرنے کی دعامانگیں اور توفیق پائیں کہ ہم اپنے روحانی نظام ہضم کو درست کر سکیں اور جہاں بھی قدرت کی طرف سے کوئی روحانی فیض عطا ہونے کا موقع ملے ہم اس سے پوری طرح استفادہ کر سکیں تبھی ہم ایک تنومند ، مضبوط اور صحت مند روحانی وجود کی صورت میں ارتقاء کر سکتے ہیں۔یہ وہ ایام ہیں جن میں کثرت کے ساتھ درود پڑھنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اور احسان کے ساتھ جو عظیم الشان تعلیم، اسلام کی صورت میں ہمیں عطا ہوئی ہے، وہ پاک کلام جس کا کوئی ثانی نہیں، یعنی قرآن کریم یہ حضرت اقدس محمد مصطفی عنہ کے قلب مطہر پر نازل ہوا تھا قرآن کی وحی کی صورت میں بھی اور اس کے علاوہ دیگر وحی کی صورت میں بھی۔اسلام کی مکمل تعلیم حضرت اقدس محمد مصطفی میں اللہ کے فیض سے ہمیں عطا ہوئی ہے۔یہی