خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 971 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 971

خطبات طاہر جلد ۱۰ 971 خطبہ جمعہ ۱۳ / دسمبر ۱۹۹۱ء بھیجنے والوں نے مجھے یہ لکھا کہ اتنے سال ہو گئے ہیں ہم جماعت کو، متعلقہ عہد یداران کو متوجہ کر رہے ہیں لیکن کسی نے اصلاح کی طرف توجہ نہیں کی۔اسی طرح وہ چیز غلط سلط چھپتی چلی جارہی ہے اور ایک دو معاملات میں میں نے خود تحقیق کی تو ان کی بات درست نکلی اور پھر جب تحقیق کی کہ کیوں ایسے ہوا ہے تو ہر شخص اپنی ذمہ داری دوسرے پر ڈالتا چلا جاتا تھا اور بعض باتیں اتنی پرانی ہو جاتی ہیں کہ پھر پوری تحقیق ہو بھی نہیں سکتی اور ہو بھی تو اس کا کوئی خاص فائدہ نہیں رہتا۔اس لئے ہر جماعت میں اپنے اپنے شعبہ کے متعلق رجسٹر شکایات ہونا چاہئے اور صرف یہیں نہیں بلکہ دوسرے شعبوں میں بھی مگر چونکہ میں یہاں دعوت الی اللہ کا ذکر کر رہا ہوں اس لئے یہاں ایک رجسٹر شکایات ضروری ہے جس میں ایسی شکایات بھی درج ہوں کہ ہم آئے اور ہم سے حسن سلوک نہیں کیا گیا۔ہم آئے اور ہم نے کہا کہ فلاں صاحب کو ہم اتنی دور سے لے کر آرہے ہیں مگر مر بی صاحب نے پانی بھی نہ پوچھا، بیٹھنے تک کی دعوت نہ دی۔یا جس عہدیدار کے بھی خلاف شکایت ہو وہ وہاں درج ہونی چاہئے اور متعلقہ بالا افسر یا امیر کی طرف سے جو کارروائی ہو اس کا اندراج ہونا چاہئے۔ورنہ بعض دفعہ یہ دقت پیش آتی ہے کہ ایک پرانی شکایت کا ذکر کر کے بعض دوست کہہ دیتے ہیں کہ جی ! جماعت کے نظام کا یہ حال ہے۔ہم یہ کرتے رہے، یہ کرتے رہے کچھ بھی نہیں ہوا اور وہ بات ان کی غلط ہوتی ہے یا کارروائی ہو چکی ہوتی ہے اور وہ اس کا ذکر نہیں کرتے۔تو ایسا رجسٹر اگر ہو تو جب بھی میں جماعت سے پوچھوں کہ کوئی ایسا واقعہ گزرا ہے کہ نہیں اور اگر گزرا ہے تو آپ نے کیا کارروائی کی تو فور اوہ مجھے دکھاسکیں۔بہر حال دعوت الی اللہ کا کام چونکہ بہت ہی نازک جذبات سے تعلق رکھنے والا کام ہے۔اگر کوئی شخص احمدیت میں دلچسپی لے رہا ہے اور اس کے جذبات کو ٹھوکر لگانے کا ظلم کیا جائے تو یہ کوئی معمولی جرم نہیں ہے اس لئے اس معاملہ میں تو غیر معمولی احتیاط کی ضرورت ہے۔دامین الی اللہ کو تازہ دم رکھنا بہت ضروری ہے تازہ دم رکھنے سے مراد یہ ہے کہ وقتا فوقتا ان کو ایسا مواد مہیا ہوتا رہے جس سے ان کی روح تازہ ہو۔ان کے اندر دعوت الی اللہ کی محبت پیدا ہو۔ان کے اندر نئے جذبے بیدار ہوں، ان کا جذبہ، ان کی دعا ئیں تبلیغ کے دوران رونما ہونے والے معجزات یہ ایسا مواد ہے جن سے ان کو مختلف رنگ میں مختلف وقتوں میں ایسا مواد مہیا کیا جائے جس سے وہ ان واقعات کو پڑھ کر اپنی روح کی تازگی اور شادابی کے سامان پیدا کریں۔میں نے حضرت