خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 964
خطبات طاہر جلد ۱۰ 964 خطبه جمعه ۱۳ دسمبر ۱۹۹۱ء ہوں تو اس کی اصلی کتاب کے متعلق بھی یہ معلومات ہونی چاہئیں کہ کہاں موجود ہے اگر اس ملک میں موجود نہیں ہے تو کس جگہ موجود ہے؟ اس کی کسی لائبریری سے پتہ کرنا چاہئے کہ اس ملک کی کسی لائبریری میں موجود ہے کہ نہیں چنانچہ اس کے متعلق بھی معلومات ہونی چاہئیں۔بہت سی کتابیں ہیں جن میں ایک اور نقص یہ پیدا ہو جاتا ہے کہ حوالہ اس وقت کے لحاظ سے درست تھا لیکن بعد میں تبدیلیاں پیدا کر لی گئیں اور چونکہ وہ مخصوص حوالہ جماعت احمدیہ کی تائید میں ایک روشن نشان کی حیثیت رکھتا تھا اس لئے مد مقابل نے تحریف سے کام لیتے ہوئے بعد میں جو کتب شائع کیں ان میں سے وہ حوالہ غائب کر دیا گیا۔مولوی دوست محمد صاحب نے اس سلسلہ میں ایک دفعہ تحقیق کر کے ایک بہت ہی عمدہ مضمون شائع کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ بعض ظالموں نے احادیث میں بھی تحریف کرنے سے گریز نہیں کیا۔اس وجہ سے کہ جماعت احمدیہ کو اس کا فائدہ پہنچتا تھا۔اسی طرح عیسائیوں نے تحریف سے کام لیا ہے۔بائیبل کے بعض پرانے نسخوں میں اسلام کی تائید میں کھلا کھلا حوالہ موجود ہے لیکن بعد میں شائع ہونے والے نسخوں میں وہ حوالہ موجود نہیں ہے۔جنم ساکھی بھائی بالا سکھوں کے لئے اتنی مقدس کتاب ہے۔لیکن وہاں بھی ایک جگہ تحریف سے کام لیا گیا ہے۔مثلاً وہ حوالہ جس میں بٹالہ کے پرگنہ میں ایک ایسے گورو کے ظاہر ہونے کی خوشخبری حضرت بابا گورونانک نے دی جس کے متعلق فرمایا کہ وہ بھگت کبیر سے بھی بڑا ہو گا۔اب بڑی معین پیشگوئی ہے لیکن اب آپ جنم ساکھی بھائی بالا کو اٹھا کر دیکھیں تو آپ کو وہ پیشگوئی کہیں دکھائی نہیں دیگی لیکن ہمارے لٹریچر میں اس کا ذکر موجود ہے۔اسی طرح حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مختلف کتابوں کے بہت سے حوالے دیئے ہیں جن میں بعد میں تحریف کر لی گئی اور بعد کے ایڈیشنز میں ان کا ذکر نہیں ملتا۔تو دعوت الی اللہ کا کام بہت احتیاط کا کام ہے اور بہت غور اور فکر کے ساتھ اس کے سارے پہلوؤں پر نظر رکھنا ضروری ہے۔پس معلوم کرنا چاہئے اور اگر کسی ملک میں ایسے وسائل نہ ہوں کہ وہ خود معلوم کر سکیں تو مرکز کو لکھ کر اپنی مشکلات پیش کریں اور تمام وہ حوالے جن کا روز مرہ کسی ملک میں استعمال ہوتا ہو کم از کم ان حوالوں کو مگر کوشش یہی کرنی چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ حوالوں کو ایسے رنگ میں محفوظ کر لیا جائے کہ جب بھی کوئی اس کے متعلق مزید جستجو کرنا چاہے اس کے پاس کافی مواد موجود