خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 957 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 957

خطبات طاہر جلد ۱۰ ہوتے ہیں۔957 خطبہ جمعہ ۶ /دسمبر ۱۹۹۱ء اب میں اگلا سوچ رہا ہوں کہ وقت ہو گیا ہے تو اگلا پوائنٹ بعد میں شروع کریں انشاء اللہ۔میرا خیال ہے بعض نکات ہیں وہ انشاء اللہ اگلے خطبے میں پیش کروں گا کیونکہ اتنا تھوڑ اوقت رہ گیا ہے میرا خیال تھا اڑھائی بجے تک ختم کروں گا۔ایک دومنٹ رہتے ہیں اور اس عرصے میں بات شروع کی ہوئی ختم نہیں ہو سکے گی اس لئے آج کا خطبہ یہیں ختم کرتا ہوں اور آخر پر صرف اس دعا کی تحریک کرتا ہوں کہ دعا کریں کہ جو دعوت الی اللہ کے سلسلے میں ضروری باتیں ہیں اللہ تعالیٰ وہ مجھ پر بھی خوب روشن فرمائے اور جماعت بھی ان کو سن کر ان کی حقیقت سے آشنا ہو، وہ باتیں ان کے دل و دماغ میں گونجیں اور سرائیت کر جائیں اور جگہ پا جائیں اور جس طرح بیج اچھی زمین میں داخل ہو کر جڑ پکڑتا ہے اور شاخیں نکالتا ہے اس طرح یہ باتیں جماعت کے دل و دماغ میں جڑ پکڑ جائیں اور شاخیں نکالیں اور دیکھتے دیکھتے جماعت میں دعوت الی اللہ کی کھیتی ہری بھری ہو جائے اور ساری دنیا سے خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے سائے دراز ہو جا ئیں خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین