خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 956
خطبات طاہر جلد ۱۰ 956 خطبہ جمعہ ۶/دسمبر ۱۹۹۱ء ہے کہ اس کے متعلق اپنے بالا افسرکو بھی رپورٹ کرے۔بجائے اس کے کہ یہ کہے کہ دعوت الی اللہ کا کام ہورہا ہے اس کو تفصیل سے بتائے کہ میں نے اس اس رنگ میں فلاں فلاں شخص میں دلچسپی لی ہے اب تک مجھے وقت مل سکا ہے اس لئے میں انفرادی طور پر اتنوں کی طرف توجہ کر چکا ہوں، یہ مسائل میرے سامنے آئے ہیں، اس طرح میں نے ان کا حل تجویز کیا ہے۔اگر آپ اس سے بہتر مجھے کوئی طریق بتا سکتے ہیں تو میری راہنمائی کریں۔غرضیکہ انفرادی رابطہ اور انفرادی رابطے کے نتیجے میں معلومات جو حاصل ہوں ان پر مزید غور اور معین لائحہ عمل بنانا یہ سیکرٹری اصلاح وارشاد کا کام ہے اور اس رنگ میں میں سمجھتا ہوں کام کرنے والے شاید دنیا میں ہی کوئی نہ ہوں کیونکہ جہاں تک میری معلومات ہیں مجھے ایک لمبا عرصہ تجربہ ہوا ہے مختلف عہدوں میں سلسلے کی خدمت کرنے کا اور تبلیغ کے متعلق میں ہمیشہ گہری نظر سے جائزہ لیتارہاہوں۔میں نے کبھی آج تک اپنی زندگی میں کسی سیکرٹری تبلیغ کو اس طرح فعال نہیں دیکھا۔سیکرٹری مال بہت فعال ہوتے ہیں۔انہوں نے تو ساری جماعت کا بوجھ سر پہ اٹھایا ہوتا ہے، دوڑے پھرتے ہیں ان کو تو ہوش ہی نہیں رہتی۔بعض ایسے ہیں جو صبح دفتر سے جا کر سیدھا اپنے مال کے دفتر پہنچتے ہیں اور بعض دفعہ گھر بارہ بارہ بجے تک نہیں آئے تو اس لئے کہ انہوں نے اپنی ذمہ داری کو سمجھ لیا ہے۔اپنی جان سے لپٹا لیا ہے اس ذمہ داری کو۔ان کو چین نہیں مل سکتا جب تک اس کو ادا نہ کریں۔دعوت الی اللہ کے کام میں ابتدائی کام پر بھی غور ضرور ہوتا ہے۔ابھی زمین تیار کرنے کی ضرورت ہے جس طرح زمین کے اوپر ہل چلائے جاتے ہیں ، اس کو نرم کیا جاتا ہے ، گھاس پھوس سے اس کو پاک کیا جاتا ہے، سہاگے پھیرے جاتے ہیں سو کام ہیں کرنے والے۔ابھی جماعت کی دعوت الی اللہ کی زمین پر اس طرح محنت کی ضرورت ہے۔اگر ایک دفعہ امراء اور متعلقہ عہدیداران اس رنگ میں محنت کر لیں گے تو بعد میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس زمین میں بہت پیداوار ہوگی کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کو اللہ تعالیٰ نے بڑی صلاحیتیں عطا فرمائی ہیں۔ان کو کام کا طریقہ سکھاؤ ایک دفعہ رستہ چلنا بتا دو۔تھوڑا سا انگلی پکڑ کے ساتھ لے جانا پڑے گا۔ایک دفعہ وہ چل پڑے تو پھر دوڑنے لگیں گے انشاء اللہ۔پھر وہ آپ کی انگلیاں اس لئے نہیں پکڑیں گے کہ آپ ان کو چلائیں ہو سکتا ہے کہ اس لئے پکڑیں کہ آپ ان کے ساتھ تیز چلیں اور میں نے دیکھا ہے کہ جب بیداری پیدا ہوتی ہے تو جماعت میں اس قسم کے عظیم الشان نمونے ظاہر