خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 926 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 926

خطبات طاہر جلد ۱۰ 926 خطبہ جمعہ ۲۹ نومبر ۱۹۹۱ء Ethnic Minorities یعنی مختلف قسم کے اقلیتی گروہ جو بعض ملکوں میں بستے ہیں ان کے متعلق مکمل معلومات حاصل کی جائیں اور ان معلومات کا سب سے زیادہ تعلق سیکرٹری تبلیغ سے ہے۔جس ملک کی معلومات حاصل کی جائیں اس کو پھر آگے تجزیہ کر کے شہر وار تقسیم کرنے کی کوشش کرنی پڑے گی ور نہ ان معلومات کا فائدہ کوئی نہیں۔تو یہ ایک الگ مضمون ہے جو پہلے بارہا بیان کیا جاچکا ہے اور ہدایات میں مختلف جماعتوں کو پہنچایا جا چکا ہے۔مختصر تعارف کے طور پر میں ذکر کر رہا ہوں کہ مقصد یہ ہے کہ ہر ملک میں مختلف قسم کے طبقات کی معلومات سیکرٹری تبلیغ کے پاس ہونی ضروری ہیں وہ لوگ جو مقامی طور پر اس ملک کے باشندے ہیں ان کی طبقاتی تقسیم ، ان کی معاشرتی ، اقتصادی اور نظریاتی تقسیم وغیرہ وغیرہ ، کئی رنگ میں ان کی گروہ بندی کی جاسکتی ہے۔طلباء ہیں مصنفین ہیں، اخبارات سے تعلق رکھنے والے ریڈیو ٹیلی ویژن سے تعلق رکھنے والے، سیاسی لیڈر، زمیندار ، تاجر طبقہ اور اسی قسم کے اور کئی طبقات ہیں ان کی مقامی سطح پر تقسیم ہوسکتی ہے اور اس کے علاوہ جو بیرونی لوگ وہاں بسے ہوئے ہیں ان کے متعلق معلومات ہوسکتی ہیں اور ہونی چاہئیں۔مثلاً جب میں پرتگال گیا تو وہاں کے مبلغ ماشاء اللہ چونکہ تبلیغ پر نظر رکھتے ہیں اس لئے انہوں نے بعض ایسے دوستوں سے بھی رابطے کئے ہوئے تھے۔جن کا پرتگال سے تعلق نہیں ہے۔جب میں نے ان سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے کہا تو افریقہ کے ایک ملک کے نمائندے جو وہاں موجود تھے انہوں نے اپنے ملک کے باشندوں کی جو معلومات مہیا کیں تو اتنا بڑا کام ان کے اندر ہوسکتا تھا کہ مبلغ کو اور کاموں کے لئے بڑی مشکل سے وقت نکالنا پڑتا اور وہ ایسے لوگ ہیں جن کو احمدیت کی مقامی لوگوں کے مقابل پر زیادہ آسانی سے سمجھ آسکتی ہے کیونکہ ان ملکوں میں یعنی افریقہ کے بعض ملکوں میں اسلام کا گہرا اثر ہے اور احمدیت کو سمجھنا ان کے لئے کوئی مشکل کام نہیں۔پھر وہ گھر سے بے گھر ہوئے لوگ اگر ان کو ایک مشن سے تعلق پیدا ہو جائے تو یہ ان کے لئے سہارے کا موجب بھی بنتا ہے اور ان کے اندر ایک طبعی کشش پائی جاتی ہے کہ کوئی نہ کوئی ایسی جگہ ہو جہاں ان کا اڈا ہو۔جہاں مشکل کے وقت جاسکیں، جہاں بیٹھ کر اپنے دل کے دکھ درد بیان کر سکیں اور یقین ہو کہ اس کے جواب میں سچی ہمدردی پیدا ہوگی۔پس ان کی بھی ضرورتیں ہیں۔ایسے گروہ ایک نہیں بلکہ ایک سے زائد ہیں۔چنانچہ ان کی