خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 885
خطبات طاہر جلد ۱۰ 885 خطبہ جمعہ ۸/ نومبر ۱۹۹۱ء اقدس محمد مصطف مت الله سید دو عالم کو اس دنیا میں بھیجا گیا تھا۔آج جلسہ سالا نہ فرانس کا پہلا دن ہو گا یعنی آج ان کا افتتاحی اجلاس جمعہ کے معاً بعد ہوگا۔گزشتہ مرتبہ میں نے جاپان کے جلسہ کے لئے جو پیغام بھیجا تھا اس کی دیکھا دیکھی فرانس والوں نے بھی فوراً درخواست بھیج دی کہ ہمارا بھی اگلے خطبہ میں ذکر کر دیں۔ان کا اس لحاظ سے بھی خصوصی حق بنتا ہے ویسے تو ہر جماعت کا ہی حق ہے کہ میں نے ان سے جلسہ میں شامل ہونے کے ارادے کا ذکر کیا تھا اور پروگرام بن گیا تھا لیکن کسی اور وجہ سے اس پروگرام کو منسوخ کرنا پڑا۔وہاں سے کچھ دوست جو تشریف لائے انہوں نے بتایا کہ اس سے جماعت بے چاری بہت ہی دل شکستہ ہے کیونکہ انہوں نے بڑی محنت اور شوق سے مشن ہاؤس کی خدمت کی اسے پینٹ کیا۔نئے نئے حسن پیدا کرنے کی کوشش کی پھولوں، کیاریوں کی طرف توجہ دی اور جلسہ کے انتظامات کئے شہر کے مختلف بڑے بڑے لوگوں سے رابطے کئے۔بعض عالمی شہرت والے دوستوں سے بھی رابطے کئے اور ان کو جلسہ پر آنے کی دعوت دی۔اتنے شوق سے وہ گھر سجا کر آپ کے انتظار میں بیٹھے ہیں اور آپ نے کہہ دیا میں نہیں آسکتا تو انہوں نے یہ حوالہ دے کر بھی کہا ہے کہ اگر آنہیں سکتے تو ہمارے متعلق کچھ گفتگو ہی ہو جائے۔کچھ ہمارا ذکر ہی چلے جو ہم براہ راست سنیں چنانچہ یہ خطبہ وہ براہ راست سن رہے ہیں اس لئے میں ان سے عرض کرتا ہوں کہ انشاء اللہ پھر ملاقاتیں ہوں گی۔میں آپ کی ہر رنگ میں دلجوئی کی کوشش کروں گا۔جو نصیحت میں نے آج جماعت کو کی ہے وہی نصیحت آپ کے لئے ہے فرانس میں سب سے زیادہ دعوت الی اللہ کی کمی ہے اور آپ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ قوم بنجر ہے لیکن بنجر زمینوں کو بھی تو خدا تعالی زرخیز بنا دیا کرتا ہے قرآن کریم میں یہ ذکر ہے۔اگر واقعہ وہ زمین بنجر ہے تو آپ کی دعا تو بے پھل ، بے ثمر نہیں رہ سکتی۔آپ کی دعا میں یہ طاقت ہے اگر آپ سچے دل سے پورے خلوص کے ساتھ دعا کا حق ادا کرتے ہوئے دعا کریں گے تو اگر فرانس کی سرزمین بنجر بھی ہے تو یہ سبز و شاداب بن سکتی ہے۔قرآن کریم اس مضمون کو بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ کیا تم نے إِلَى الْأَرْضِ الْجُرُزِ (السجدہ : ۲۹) نہیں دیکھا کس طرح بنجر زمینوں کی طرف خدا کی رحمت کا پانی جب برس کر چلتا ہے تو ویرانوں کو خوبصورت شاداب گلستان میں تبدیل کر دیا کرتا ہے پس بنجر ہی سہی مگر آپ کی دعائیں تو بے ثمر اور بے اثر نہیں ہوسکتیں۔دعائیں کریں۔محنت کریں۔کوشش کریں تا کہ