خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 884 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 884

خطبات طاہر جلد ۱۰ 884 خطبہ جمعہ ۸/نومبر ۱۹۹۱ء یہ وہ داعی الی اللہ ہے جس کی جماعت کو ضرورت ہے۔پھر وہ صبر کرنے والا ہو۔جلدی ہار جانے والا نہ ہو۔ایک طریق اگر کار آمد ثابت نہ ہو تو دوسرے طریق کی تلاش کرنے والا ہو اور یہ نہ کہے کہ یا خدا پھل نہیں دے رہایا زمین ہی گندی اور ناپاک ہے اور اس کو پھل نہیں لگیں گے۔ایسی باتیں کرنے والے کو واقعی پھل نہیں لگا کرتے۔ان کی دعائیں بھی نامراد ہو جاتی ہیں اور ان کی وہ زمینیں بھی بنجر ثابت ہوتی ہیں جن پر وہ کام کرتے ہیں۔زمینوں کو زرخیز سمجھیں یعنی صلاحیت کے لحاظ سے اور اگر پھر محنت اور صبر کے ساتھ کام کریں گے تو بعض زمینوں میں دیر سے پھل لگے گا لیکن بالآخران زمینوں سے پھل ضرور ملے گا۔دیر سے روئیدگی باہر آئے گی مگر ضرور باہر آئے گی اور آخر اپنی بلوغت کے سارے منازل طے کر کے پھل تک منتج ہوگی۔پس یہ قوانین قدرت ہیں جن پر نظر رکھنی چاہئے۔اس سلسلہ میں جماعت احمدیہ کی تنظیموں کی اور ان لوگوں کی کیا ذمہ داریاں ہیں جن کے سپر دانتظام کئے گئے ہیں اس مضمون پر میں انشاء اللہ کسی حد تک اگلے خطبہ میں روشنی ڈالوں گا۔میں سمجھتا ہوں کہ جماعت کو یہ باتیں بار بار سمجھائی جاچکی ہیں لیکن اس کے باوجود ان کو کرنے کا سلیقہ نہیں آتا۔اس سلسلہ میں جماعت کے وہ بزرگ عہد یدار جن کے سپرد ذمہ داریاں کی گئی ہیں ان کو جس طرح اپنے فرائض ادا کرنے چاہئیں شاید وہ ان باتوں سے لا بلد ہیں یا غافل ہیں کیسے ان کو کام کرنا چاہئے۔انشاء اللہ آئندہ جمعہ میں اس سلسلہ میں کچھ گفتگو کروں گا۔عمومی طور پر میری جماعت کو نصیحت یہ ہے کہ وقت بہت کم رہ گیا ہے، زمانہ بہت تیزی سے آگے نکل رہا ہے۔اس کمی کو جو ہم اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ رہے ہیں کہ ہم وقت سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں اس کو دعاؤں کے ذریعہ پوری کرنے کی کوشش کریں۔تبلیغ کے تعلق میں دعا ئیں ایک الگ معاملہ ہے جس پر میں روشنی ڈال چکا ہوں۔عمومی دعائیں جماعت کے مستقبل کے لئے کریں عمومی دعائیں جماعت کی بہبود کے لئے کریں اور اس یقین کے ساتھ کریں کہ اگر جماعت کا مستقبل روشن ہے تو ضرور اس عالم کا مستقبل روشن ہے، ضرور انسانیت کا مستقبل روشن ہے اگر جماعت کے مستقبل کے متعلق خدشے ہیں تو پھر اس انسانیت کے بچنے کی کوئی امید نہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی حفاظت کی بھی توفیق بخشے اور بنی نوع انسان کی حفاظت کی توفیق بھی بخشے اور وہ روحانی انقلاب بر پا کرنے کی توفیق بخشے جس کے لئے حضرت