خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 881
خطبات طاہر جلد ۱۰ 881 خطبہ جمعہ ۸/نومبر ۱۹۹۱ء میں لوگوں کو تیری راہ ہی کی طرف بلانے کے لئے نکلے ہیں۔ہماری محنتوں کو قبول فرما۔پھر جب ان میں اثر نہیں دیکھا تو اپنا جائزہ لیا اور دیکھا کہ مجھ میں کیا کیا نقص ہیں؟ کہاں میں نے غلطیاں کی ہیں؟ کہاں میری بات میں تشدد پایا جاتا ہے کہاں میری بات سن کر دھکا کھاتے رہے بجائے اس کے کہ میری طرف مائل ہوئے اور کونسی کمزوریاں ہیں جو مجھ سے رونما ہوئیں اور جب اپنی ناکارہ حالت کو پہچان لیا اپنی بے بسی کو محسوس کر لیا تو اس کیفیت سے ایک نیاد کھ ابھرے گا اور اس کیفیت سے پھر ایک دعا اور اٹھے گی گویا پہلی دعا کو تقویت دینے کے لئے ترمیم شدہ دعا، ایک نئی دعا دل سے اٹھے گی جس میں انسان یہ عرض کرے گا کہ اے خدا! میں دعا ئیں تو کرتا رہا مگر اپنے حال سے غافل تھا۔مجھے پتہ نہیں لگ سکا کہ تیری راہ میں چلنے کے کیا آداب ہیں اور تیری راہ میں بلانے کے کیا طریقے ہیں پس اب میں نے پہچانا ہے اور پوری طرح نہیں کسی حد تک میں واقف ہوا ہوں۔میں اپنے اعمال کی ایسی اصلاح چاہتا ہوں کہ میرا قول حسن بن جائے اور قول حسن کی تعریف تو نے یہ فرمائی ہے فَإِذَا الَّذِى بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ کہ اچانک یہ معجزہ رونما ہو جائے کہ وہ جو تیرا دشمن تھا وہ تیرا جانثار دوست بن جائے۔اے خدا! میں تو یہ نہیں دیکھ رہا میری دعاؤں میں اگر کوئی کمی ہے تو میری دعا یہ ہے کہ اس کمی کو پورا فرما دے۔میرے اعمال میں جو نقائص میرے سامنے روشن ہوئے ہیں ان نقائص کو دور فرمادے کیونکہ بہت سے ایسے ہیں جن پر مجھے استطاعت نہیں ہے میں چاہتا بھی ہوں تو دور نہیں کر سکتا اور اکثر وہ نقائص جو جان کو وبال کی طرح چمٹ جاتے ہیں، جو امراض مزمنہ بن جاتے ہیں یعنی دانگی امراض بن جاتے ہیں ان کے متعلق یہ ضروری نہیں ہے کہ اس شخص کو آپ ایسا بے حس اور بے دین سمجھیں کہ نیکی کی باتیں کرنے کے باوجود وہ بعض اعمال میں گندا ہے اس مضمون کو اگر قرآن کی روشنی میں سمجھیں گے تو آپ کو یہ فتویٰ دیتے ہوئے خوف محسوس کرنا چاہئے کیونکہ ہر انسان کے ساتھ کچھ ایسے عوارض چھٹے ہوئے ہیں جن کو وہ پسند نہیں کرتا۔بعض دفعہ نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے بعض دفعہ ان سے وحشت کھاتا ہے لیکن اس کے باوجود دور کرنے میں اس کو طاقت نہیں ڈرگ ایڈیکشن Drug Addicton اور Evil Addiction دراصل ایک ہی چیز کے دو نام ہیں اور نفرت کے ایک ہی حصے میں ان کی جڑیں ہیں Drugs کے ساتھ جو لوگ چمٹ جاتے ہیں۔نشہ آور دواؤں کے جو شکار ہو جاتے ہیں ان کو ایک موقعہ پر محسوس ہوتا ہے کہ ہم بہت ہی گندی حالت