خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 869
خطبات طاہر جلد ۱۰ 869 خطبہ جمعہ ۸/نومبر ۱۹۹۱ء دعاؤں کے ذریعہ بنجر زمینوں کو بھی پھل لگ جایا کرتے ہیں۔تبلیغ میں دعاؤں کی تدبیر کے بغیر کوئی کامیابی ممکن نہیں۔خطبه جمعه فرموده ۸/ نومبر ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن پھر فرمایا:۔تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی :۔اُدْعُ إِلَى سَبِيْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيْلِهِ وَهُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ (النحل : ۱۲۶) یہ آیت جس کی میں نے تلاوت کی ہے اللہ تعالیٰ کی راہ میں اس جہاد کے مضمون کو بیان فرماتی ہے جو حقیقی اور اول اور افضل جہاد ہے یعنی اپنے رب کی طرف بنی نوع انسان کو بلا نا۔یہ جہاد کیسے کیا جائے گا کن ہتھیاروں سے یہ جنگ لڑی جائے گی؟ اس کے متعلق یہ آیت کریمہ فرماتی ہے کہ أدعُ إلى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ اپنے رب کی راہ کی طرف بنی نوع انسان کو حکمت کے ساتھ بلاؤ تلوار یا تیر کے ساتھ نہیں ، ڈانٹ ڈپٹ کر اور دھمکا کر نہیں بلکہ حکمت کے ساتھ بلاؤ۔وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ اور نیک نصیحت کے ذریعے ایسی دلکش نصیحت کے ذریعے جو دلوں کو اپنی طرف کھینچ لے وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ اور بالآخر اگر مقابلہ کرنا ہی پڑے تو بہترین رنگ میں مقابلہ کر وسب سے اچھے دلائل کو اختیار کرو۔احسن رنگ میں یعنی دلکش انداز میں ان دلائل کو