خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 866 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 866

خطبات طاہر جلد ۱۰ 866 خطبہ جمعہ یکم نومبر ۱۹۹۱ء ٹوکیو میں ایک نیا مشن بنائیں گے، مسجد اور اس کے ساتھ مشن کی عمارت اور اس کے لئے پہلی منزل پر زمین حاصل کی جائے گی اور وہاں زمینیں اتنی مہنگی ہیں کہ جتنا بھی آپ سوچیں شاید ہی آپ کا تصور وہاں تک پہنچے کہ جاپان میں زمینوں کی قیمت کیا ہے، انچوں کے لحاظ سے بکتی ہے چنانچہ انہوں نے سوچا کہ مشن کے شایان شان ایک معقول رقبہ لینے کے لئے ان کو لاکھ پاؤنڈ کی ضرورت ہوگی اور پہلے وہ تین سال میں یہ رقبہ لیں گے۔پھر اس کے بعد اس میں وہ مشن بنائیں گے یا مجھے اب صحیح یاد نہیں کہ بعد کا پروگرام کیا ہے مگر پہلے تین سال میں انہوں نے یہ چندہ اکٹھا کرنا تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ ۱۳۰ یا ۱۳۵ بڑے چھوٹے سب چندہ دینے والے شامل ہیں عملاً چندہ دینے والے کتنے ہیں یہ مجھے اس وقت صحیح معلوم نہیں جو مستقل کمانے والے لوگ ہیں ان کی تعداد یقیناً وقف جدید میں شامل ہو جاتے ہیں تو فی سال یہ ان سارے چندوں کے علاوہ 3لاکھ پاؤنڈ ادا کریں گے اور اس کا آغاز کر چکے ہیں۔جب میں نے پہلی دفعہ یہ خبر پڑھی تو میرا دماغ بنھا گیا۔میں نے کہا یہ کیسے کر سکتے ہیں میں جانتا ہوں درمیانی آمدنیوں والے نوجوان ہیں۔کئیوں کے پاس کام نہیں بھی ہیں کئی کچھ تجارت وغیرہ کر رہے ہیں مگر جب خدا تعالیٰ کی خاطر انسان دل بڑھاتا ہے تو اللہ تعالیٰ پھر حوصلے بڑھاتا ہے رزق میں برکت دیتا ہے۔اخلاص میں برکت دیتا ہے تو اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ وہ کیسے روحانی جنات ہیں جو کئی سال سے قربانی کے اس معیار کو قائم رکھے ہوئے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ان قربانیوں کے ذریعہ جماعت جاپان نے اپنا ایک مقام پیدا کرلیا ہے اور اللہ تعالیٰ اس مقام کو مزید وسعتیں بھی عطا کرے گا اور رفعتیں بھی عطا کرے گا۔پس میں جماعت جاپان کو مخاطب ہوکر کہتا ہوں کہ میں آپ کے اس جلسہ سالانہ کا آغاز کرتے ہوئے اس کا افتتاح کرتے ہوئے آپ کو اپنی طرف سے بھی اور تمام دنیا کی احمد یہ جماعتوں کی طرف سے بھی ان اعزازات پر مبارک باد دیتا ہوں جو نیکی کے میدانوں میں آپ نے حاصل کئے ہیں اور ہم سب آپ کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو نئے نئے اعزازات عطا فرمائے اور نئی نئی قربانیوں کی راہیں دکھائے ان قربانی کی راہوں پر چلنے کی استطاعت عطا کرے اور اپنی جناب سے ایسی فراخی عطا فرمائے اور ایسی جزاء عطا کرے کہ اس دنیا میں بھی آپ پر حسنات اور رحمتوں کی بارشیں ہوں اور اس دنیا میں بھی آپ پر حسنات اور رحمتوں کی بارشیں ہوں۔آپ نے ہمت کے ساتھ قربانیوں کے میدان میں اولیت کا یہ جو علم ہاتھوں میں اٹھایا