خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 867 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 867

خطبات طاہر جلد ۱۰ 867 خطبہ جمعہ یکم نومبر ۱۹۹۱ء ہے اس علم کو مضبوطی سے تھامے رکھیں۔دعا کرتے ہوئے آگے بڑھیں لیکن آخر پر میں اس بات کی طرف آپ کو متوجہ کرتا ہوں کہ نیکی کا ایک میدان ہے جس میں ابھی آپ کو کام کی بہت ہی گنجائش ہے وہ دعوت الی اللہ کا کام ہے۔اگر اس پہلو کی طرف بھی آپ اس طرح اخلاص کے ساتھ توجہ دیں جس طرح آپ کے بعض نوجوان دے رہے ہیں اور میں ان نوجوانوں کو جانتا ہوں جن کو ساراسال دعوت الی اللہ کا غم ایک روگ کی طرح لگا رہتا ہے اور جوں جوں ان کے وعدوں کے پورا ہونے کا وقت قریب آتا ہے بڑے کرب کے ساتھ وہ خطوط لکھتے اور دعاؤں کی طرف توجہ دلاتے۔یہاں تک کہ پھر وہاں سے فیکس Faxes اور تاریں آنی شروع ہو جاتی ہیں کہ اتنے دن باقی رہ گئے۔دعا کریں اللہ تعالیٰ ہمیں وعدہ پورا کرنے کی توفیق بخشے تو بیگن جو آپ کے اندر چند نو جوانوں میں خدا کے فضل سے موجود ہے اگر ساری جماعت جاپان کو عطا ہو جائے تو اس تیزی کے ساتھ آپ میں ترقی کرنے کی گنجائش موجود ہے کہ ساری دنیا کی جماعت کے لئے اس پہلو سے بھی آپ مثال بن سکتے ہیں اور ضرورت ہے آج کہ اس پہلو سے دنیا کی کوئی جماعت باقی سب دنیا کی جماعتوں کے لئے مثال بنے جب تک یہ نہیں ہوگا ہماری بلند توقعات اور تمنائیں جو احمدیت کی وسعت کے لئے ہمارے دل میں تڑپتی ہیں اور دل سے اٹھتی ہیں وہ پوری نہیں ہو سکتیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا اور آخرت کی بہترین جزاء عطا کرے اور آپ کا جلسہ ہر لحاظ سے کامیاب ثابت ہو۔آمین