خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 839
خطبات طاہر جلد ۱۰ 839 خطبه جمعه ۲۵/اکتوبر ۱۹۹۱ء نصرت بالرعب کا نشان اور جماعت احمدیہ کی تعداد کی وضاحت۔دعا ہے کہ میری زندگی میں ایک کروڑ نئے احمدی ہو جائیں۔پھر فرمایا:۔( خطبه جمعه فرموده ۲۵ اکتوبر ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔اذْيُرِيْكَهُمُ اللَّهُ فِي مَنَامِكَ قَلِيلًا وَلَوْاَرِ يكَهُمْ كَثِيرًا لَّفَشِلْتُمْ وَلَتَنَازَعْتُمْ فِي الْأَمْرِ وَلَكِنَّ اللَّهَ سَلَّمَ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ وَإِذْ يُرِيْكُمُوهُمْ إِذِ الْتَقَيْتُمُ فِي أَعْيُنِكُمْ قَلِيلًا وَيُقَلِّلُكُمْ فِي أَعْيُنِهِمْ لِيَقْضِيَ اللهُ أَمْرًا كَانَ مَفْعُولاً وَ إِلَى اللهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ (الانفال: ۴۵،۴۴) یہ آیات کریمہ جن کی میں نے تلاوت کی ہے، ان کا تعلق غزوہ بدر سے ہے اور غزوہ بدر سے پہلے کی اس رویا کا اس میں ذکر کیا گیا ہے جس میں آنحضرت ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے دشمن کو تھوڑا کر کے دکھایا تھا۔یعنی اگر چہ عملاً دشمن کی تعداد بہت زیادہ تھی مگر اس مبارک رؤیا میں دشمن کی تعداد