خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 837 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 837

خطبات طاہر جلد ۱۰ 837 خطبه جمعه ۱۸ اکتوبر ۱۹۹۱ء بکثرت واقفین زندگی کی ضرورت ہے جو عارضی طور پر اپنے آپ کو پیش کریں۔جہاں تک اخراجات کا تعلق ہے بالعموم روس میں تھوڑے روپے پر گزارہ ہوسکتا ہے۔اگر انسان ہوٹلوں میں قیام نہ کرے۔آج کل ایسا ماحول بن چکا ہے کہ درویش صفت لوگ جا کر مسجدوں میں ڈیرے لگا سکتے ہیں اور کوئی روک نہیں ہوگی اور اگر وہ نظام جماعت سے رابطہ کر کے ہدایات لے کر سفر شروع کریں تو انشاء اللہ تعالیٰ ہم ان کو بہت سے ایسے روابط مہیا کر سکتے ہیں جن کے نتیجہ میں ان کی دیکھ بھال کرنے والا ،ان کا خیال رکھنے والا ، ان کو مشورے دینے والا ،ان کا خرچ بچانے والا کوئی نہ کوئی سلطناً نَّصِيرًا ان کو مہیا ہو جائے گا اور سُلْطنًّا نَصِيرًا کی بات ہوئی ہے تو ایسے ہر سفر کرنے والے کو ہمیشہ اس دعا کو ضرور یا درکھنا چاہئے جسے میں نے ساری زندگی استعمال کیا ہے اور بے انتہا مفید پایا ہے۔ہر احمدی کو ہر سفر سے پہلے یہ دعا کرنی چاہئے۔رَّبِّ ادْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَ اجْعَلْ لِي مِنْ لَدُنْكَ سُلْطَنَّا نَصِيرًا (بنی اسرائیل (۸۱) کہ اے میرے رب! مجھے اس ملک میں صدق کے ساتھ داخل فرما، سچائی کے ساتھ داخل فرما۔وَأَخْرِجْنِى مُخْرَجَ صِدْقٍ اور اس ملک سے یا اس مقام سے سچائی اور صدق کے ساتھ باہر لا۔وَ اجْعَلْ لِي مِنْ لَدُنْكَ سُلْطنًا نَصِيرًا اور میرے لئے اپنی جناب سے کسی غیر کی طرف سے نہیں ایسا مددگار عطا فرما جو سلطان ہو جس میں غلبے کی طاقت ہو۔جو کمزور مددگار نہ ہو بلکہ یہ طاقت رکھتا ہو کہ کمزوری کو طاقت میں بدل سکے۔پس یہ دعائیں کرتے ہوئے جو لوگ لہی سفر اختیار کریں گے ہر دوسری کمزوری پر یہ دعا اور ان کی بعد کی دعائیں انشاء اللہ غالب آجائیں گی اور جو انقلاب ہم U۔S۔S۔R میں دیکھنا چاہتے ہیں وہ محض ہماری تمناؤں کا انقلاب نہیں رہے گا بلکہ ایک حقیقی دنیا کا انقلاب بن جائے گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین