خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 820 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 820

خطبات طاہر جلد ۱۰ 820 خطبہ جمعہ اارا کتوبر ۱۹۹۱ء فضل سے ایسی پاک نیتوں کی ساتھ جو مال دیئے جاتے ہیں ان میں برکت بھی بہت پڑتی ہے ظاہری طور پر اس کی کوئی دلیل نہیں لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں اور میری زندگی کا تجربہ ہے کہ پاک نیت سے جو مال دیا جائے ان کے خرچ میں بہت برکت ہوتی ہے جو بہت اعلیٰ نیتوں سے نہ دیئے جائیں یا گندی نیتیں مل جائیں تو ان کے خرچوں میں برکت نہیں رہتی اور بے وجہ ضائع ہو جاتے ہیں اس لئے اپنی نیتوں کی بہت حفاظت کریں اور پھر دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ آپ پر کتنی برکتیں نازل فرماتا ہے خدا کرے کہ جماعت احمدیہ کا مالی نظام اسی طرح پاک شفاف بہت ہی اعلیٰ اخلاقی لطافتوں کے ساتھ وابستہ رہے اور ہمیشہ اسی طرح صحیح و سلامت تا قیامت جاری رہے۔آمین۔