خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 803
خطبات طاہر جلد ۱۰ 803 خطبه جمعه ۴ اکتوبر ۱۹۹۱ء والا ہے تیز نہ کھا رہا ہو اس نے تیزی سے شروع کر دیا اور پھر خیال آیا کہ ہوسکتا ہے وہ دو ہاتھوں سے کھا رہا ہو مجھے کیا پتہ ہے۔اس نے دو ہاتھوں سے کھانا شروع کر دیا۔پھر خیال آیا کہ میں اندھا ہوں مجھے کیا پتہ ہوسکتا ہے کوئی اور تدبیر کر رہا ہوتو حلوہ اٹھا کر ایک طرف بیٹھ گیا کہ باقی میرا حصہ ہے تو مالمو کی جماعت کا اندھا پن تو اس مقام پر پہنچ گیا ہے۔دیکھا ہی نہیں کہ ہم کتنا دیتے ہیں۔کتنا ہم پر خرچ ہو رہا ہے اور آپ باقی اٹھانے کی فکر میں ہیں کہ جی! جو کچھ مرکز والے اور سارے ہمارا کھا چکے ہواب باقی ہمارا حصہ ہمیں واپس کر دو۔عقل کی کمی ، تقویٰ کی کمی یہ دونوں طرح جہالت ہے اور نتیجہ وہی اندھیرا ہے جس اندھیرے سے اسلام بدنصیبوں کو نکال کر روشنی میں لے کر آیا تھا اور دلوں کے ٹیڑھے پن پھر لوگوں کو واپس انہی اندھیروں میں لے کر چلے جاتے ہیں۔ساری عالمی جماعت کو اپنے لئے دعا کرنی چاہئے کہ خدا تعالیٰ نے ۱۳۰۰ سال کے بعد جس روشنی کو دوبارہ ثریا سے کھینچ کر نیچے اتارا ہے اور جو محد رسول اللہ لے کے نور کی روشنی ہے کبھی بھی دوبارہ قیامت تک اٹھنے نہیں دیں گے چمٹے رہیں گے۔جان بھی جائے گی تو اس کو جانے نہیں دیں گے۔ان اندھیروں کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ان کے سایوں کو بھی کبھی قبول نہیں کریں گے جن کو جاہلیت کے اندھیرے کہا جاتا ہے۔آمین