خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 798
خطبات طاہر جلد ۱۰ 798 خطبه جمعه ۴ اکتوبر ۱۹۹۱ء کچھ نہیں ہوا۔آپ کیا کہتے ہیں بغاوت؟ بغاوت! کیسی بغاوت؟ اور حلفاً بیان آرہے ہیں امیر صاحب کے کہ میں حلفا گواہی دیتا ہوں کہ آج تک مجلس عاملہ نے کبھی کوئی نظام سلسلہ کے خلاف باغیانہ بات نہیں کی اور آج ہر مجلس کے الگ الگ خط آ رہے ہیں کہ ہم حلفاً اقرار کرتے ہیں کہ ہم سے باغیانہ باتیں ہوئی ہیں۔جب سزا کا آخری قدم اٹھایا ہے تب ان کو ہوش آئی ہے تب ان کو سمجھ آنی شروع ہوئی ہے عجیب دماغی حالت ہے۔پس فتنہ خواہ تقویٰ کے بحران کا ہو یا عقل کے بحران کا ہو عملاً ایک ہی چیز بن جاتا ہے۔اسی لئے میں ہمیشہ زور دیا کرتا ہوں کہ عقل حقیقت میں تقویٰ کا دوسرا نام ہے سوائے اس کے کہ کسی کو ذہنی صلاحیتیں عطا نہ ہوئی ہوں۔وہ الگ مسئلہ ہے لیکن اس کی تفصیل میں میں اس وقت نہیں جانا چاہتا۔میرے ذہن میں یہ بات خوب روشن ہے کہ ان دونوں کے اندرونی تعلقات کیا ہیں لیکن بیرونی نظر سے عمومی طور پر دیکھا جائے تو عقل اور تقویٰ ایک ہی چیز کے دو نام قرار دئیے جاسکتے ہیں اور جہاں تک فتنوں کا تعلق ہے میں نے اس مضمون پر غور کیا تو حضرت اقدس محمد مصطفے ﷺ پر دل سے بے حد درود نکلے کہ کتنی گہری باتیں کتنی دیر پا باتیں ہماری ہدایت کے لئے آپ بیان فرما گئے ہیں اور جب قرآن کریم کی روشنی میں ان کو حل کیا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ وہی اصول جو دنیاوی معاملات میں کارفرما ہیں وہی روحانی دنیا میں بھی اسی طرح کارفرما ہیں۔آنحضرت ﷺ نے ایک موقعہ پر فرمایا کہ کادالفقران يكون كفرًا( حوالہ حدیث ) کہ دیکھو! میں تمہیں متنبہ کرتا ہوں۔ہرگز بعید نہیں ہے کہ غربت کفر میں تبدیل ہو جائے اب غربت سے کیا مراد ہے؟ دولت سے کیا مراد ہے؟ اگر مادی لحاظ سے دیکھا جائے تو دنیا کی غربت بھی کفر میں تبدیل ہو جایا کرتی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اشتراکیت کے پیدا ہونے کے متعلق اس میں ایک بہت گہری پیشگوئی تھی۔کادالفقران يكون كفراً کا اطلاق حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے صحابہ پر تو نہیں ہوتا تھا کیونکہ وہاں تو یہ عالم تھا کہ جتنا غریب تھا اتنا ہی زیادہ شیدائی، اتنا ہی زیادہ عاشق اور اصحاب الصفہ نے تو وہ روایات قائم کر دی ہیں جو مذہب کے آسمان پر ہمیشہ چمکتے ہوئے ستاروں کی طرح جڑی رہیں گی اور کوئی نہیں جو ان کے نور کو کم کر سکے۔غریب سے غریب ، ادنیٰ سے ادنی آدمی جس کو کچھ بھی استطاعت نہیں تھی خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے ایسے ولولے رکھتا تھا کہ ایک