خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 757
خطبات طاہر جلد ۱۰ 757 خطبہ جمعہ ۲۰ ؍ ستمبر ۱۹۹۱ء مالی قربانی کی روح کو سمجھیں یہ کوئی جبر کا نظام نہیں۔نوافل سے اپنے فرائض کی حفاظت کریں۔پھر فرمایا:۔( خطبه جمعه فرموده ۲۰ ستمبر ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات قرآنی تلاوت کیں:۔وَمِنَ الْأَعْرَابِ مَنْ يَتَّخِذُ مَا يُنْفِقُ مَغْرَ مَا وَيَتَرَبَّصُ بِكُمُ الدَّوَابِرَ عَلَيْهِمْ دَابِرَةُ السَّوْءِ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ وَ مِنَ الْأَعْرَابِ مَنْ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَيَتَّخِذُ مَا يُنْفِقُ قُرُبَةٍ عِنْدَ اللهِ وَصَلَوتِ الرَّسُولِ أَلَا إِنَّهَا قُرْبَةٌ لَّهُمْ سَيُدْخِلُهُمُ اللهُ فِي رَحْمَتِهِ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمُ وَالسَّبِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِى تَحْتَهَا الْأَنْهرُ خُلِدِينَ فِيهَا اَبَدًا ذُلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ (التوبه: ۹۸ تا ۱۰۰) قرآن کریم نے جو مالی نظام دنیا کے سامنے پیش فرمایا ہے یہ ایک بالکل الگ اور ممتاز نظام ہے جس کی کوئی مثال دنیا کے کسی مذہب میں دکھائی نہیں دیتی۔یہ مضمون اپنی ذات میں اتنا وسیع