خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 704 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 704

خطبات طاہر جلد ۱۰ 704 خطبه جمعه ۳۰ راگست ۱۹۹۱ء آپ کی طرف جو باتیں منسوب کی گئی ہیں ان میں سے کون کونسی غلط ہیں؟ ان کا جواب آیا کہ وہ باتیں تو غلط نہیں لیکن پوری تصویر واضح نہیں کی گئی اس لئے مجھے اجازت دیں کہ میں تصویر کا وہ حصہ بھی اجاگر کر دوں جو اس رپورٹ میں درج نہیں۔میں نے کہا آپ کو اجازت ہے آپ تفصیل سے مجھے لکھیں کہ کہاں کہاں امیر صاحب نے ایسی بات نہیں لکھی جو لکھنی چاہئے تھی۔چنانچہ وہ رپورٹ بھی میرے سامنے آگئی۔یہ آغاز ہوا ہے اس فتنہ کا جس کے نتیجہ میں پھر مجھے سخت کارروائی کرنی پڑی اور جماعت کے بعض پرانے کارکنوں کو سلسلہ کے کاموں سے کلیہ علیحدہ کر دینا پڑا۔لیکن اس سے پہلے کچھ اور پس منظر ہے وہ بھی میں آپ کے علم میں لانا چاہتا ہوں۔جب سابقہ مبلغ انچارج جن کے ساتھ یہ معاملہ ہوا یا جو اس جھگڑے کے بانی مبانی بنے ان کا تبادلہ میں نے جرمنی میں کیا تو مجھے ان کی طرف سے ایک بہت ہی عجیب و غریب چٹھی موصول ہوئی جس سے مجھے بہت دھکا لگا۔اس چٹھی کا لب لباب یہ تھا کہ عملاً مجھے ہر قسم کے اختیارات ہونے چاہئیں۔امیر اپنی جگہ پر لیکن مجھے ہر قسم کے اختیارات ہونے چاہئیں اور اس چٹھی کا مضمون میں پورا تو نہیں بیان کر سکتا مختصر چند فقرے میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔صرف جرمنی کی جماعت کی خاطر نہیں بلکہ تمام دنیا کی جماعتوں کے سامنے تا کہ ان کو معلوم ہو کہ کس طرح انانیت ایک بھیس بدل کر سر اٹھاتی ہے اور کیسے کیسے مطالبوں میں تبدیل ہو جاتی ہے۔یہ آپ کو یاد رکھنا چاہئے کہ سلسلہ کے نئے دستور کے مطابق جو اس وقت نافذ العمل اور جس سے دنیا بھر کی جماعتوں کے امراء اور نائب امراء اور مجالس عاملہ کے ممبران اور خصوصیت سے مربی واقف ہیں۔اگر امیر مربی سلسلہ نہ ہو تو مربی سلسلہ کو نائب امیر بنادیا جاتا ہے ضروری نہیں مگر بنایا جا سکتا ہے اور یہی میرا فیصلہ تھا کہ ان صاحب کو بھی نائب امیر بنادیا جائے۔ان کے مشورے یہ تھے کہ تبلیغ کے کام کی نگرانی خاکسار کے فرائض میں سے ایک اہم فریضہ ہوگا اس کو سرانجام دینے کی غرض سے تمام جماعتوں کے سیکرٹریان تبلیغ کا خاکسار سے براہ راست رابطہ ہوگا، تربیت کا شعبہ بھی براہ راست خاکسار کی زیر نگرانی ہونا چاہئے ہمجالس عاملہ میں خاکسار کوکوئی عہدہ مثلاً نائب امیر وغیرہ نہیں ہونا چاہئے بلکہ مجلس عاملہ میں خاکسار کی حیثیت مبلغ انچارج کی ہوا اور بطور مرکزی نمائندہ کے خاکسار مجلس عاملہ کے فیصلوں اور ان کے کام کی عمومی نگرانی کرے۔یعنی امیر سے بالا مجلس کا حصہ بنتے ہے