خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 701 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 701

خطبات طاہر جلد ۱۰ 701 خطبه جمعه۳۰/اگست ۱۹۹۱ء امیر کی پشت پناہی وقت کا خلیفہ کرتا ہے اور خلیفہ کی پشت پناہی خدا فرماتا ہے۔نظام جماعت کی حفاظت خلیفہ کا کام ہے۔( خطبه جمعه فرموده ۳۰ راگست ۱۹۹۱ء بمقام ناصر باغ گروس گیراؤ۔جرمنی ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔گزشتہ خطبہ میں میں نے ایک نیا سلسلہ مضامین شروع کیا ہے جس کا تعلق تقویٰ سے ہے۔میں یہ بیان کر رہا تھا کہ تقویٰ کی کمی کے نتیجہ میں یا خود اپنی حالت سے غفلت کے نتیجہ میں اور آخری تجزیہ کے طور پر دراصل یہ ایک ہی چیز کے دو مختلف نام ہیں۔انسان بسا اوقات ایسی غلطی کرتا ہے اور اس غلطی پر اصرار کرتا چلا جاتا ہے کہ اس کے نتیجہ میں خود بھی ٹھوکر کھاتا ہے اور اگر وہ معاملہ جماعت کے نظام سے تعلق رکھتا ہو تو کثرت سے دوسروں کے لئے بھی ٹھوکر کا موجب بن جاتا ہے اور اسی طرح دنیا میں آئے دن فتنے پلتے اور سر اٹھاتے ہیں۔جہاں تک انفرادی غلطیوں کا تعلق ہے انسان کا اپنے خدا سے معاملہ ہے اور انفرادی غلطی خواہ کتنی بڑی ہی کیوں نہ ہو اس کو وہ اہمیت حاصل نہیں جو جماعتی غلطی کو ہے کیونکہ جماعتی غلطی کے نتیجہ میں نظام برباد ہوتا ہے اور آئندہ کے لئے نسل در نسل لوگوں کے لئے ٹھوکر کھانے کے سامان پیدا ہو جاتے ہیں ایک آدمی نہیں ڈوبتا بلکہ ہزاروں لاکھوں بعض دفعہ کروڑوں کو لے ڈوبتا ہے۔گزشتہ کچھ عرصہ سے میرا طریق یہ رہا ہے کہ جماعتوں میں جب بھی اس قسم کے فتنوں نے سراٹھایا پیشتر اس کے کہ وہ سر اٹھتا ان فتنوں کی خوب اچھی طرح بیخ کنی کرنے کی توفیق ملی لیکن یہ معاملہ میرے اور ان جماعتوں کے درمیان خط و کتابت کی حد تک ہی محدود رہا۔