خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 683
خطبات طاہر جلد ۱۰ 683 خطبه جمعه ۲۳ / اگست ۱۹۹۱ء غیبت سے معاشرہ میں بڑے فتنے پیدا ہوتے ہیں۔جماعت کو اپنے معاملات اس برائی سے پاک رکھنے چاہئیں فرموده ۲۳ / اگست ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔مضمون چل رہا ہے تقویٰ کی کمی کی وجہ سے یا تقویٰ کے معاملات میں گہری نظر نہ ہونے کی وجہ سے جو نقصانات ہمارے معاشرے میں پہنچتے ہیں اس سلسلے میں دو تین مثالیں خاندانی معاملات کی میں نے دی تھیں۔ایسی بہت سی مثالیں ہیں ان سب کو یہاں پیش کرنے کا موقع نہیں ہے لیکن وقتاً فوقتا جہاں ضرورت محسوس ہوئی میں دوبارہ اس مضمون کو پھر اٹھاؤں گا۔چنانچہ آج میں اس مضمون کو جماعتی حالات پر چسپاں کر کے آپ کے سامنے رکھوں گا تا کہ جماعتی معاملات میں تقویٰ کی کمی یا تقویٰ کے معاملات میں لاعلمی۔یہ دونوں باتیں جماعت کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔بعض ایسے لوگ ہیں جو فی ذاتہ جہاں تک فرائض کا اور عام نوافل کا تعلق ہے خدا تعالیٰ کے فضل سے متقی ہوتے ہیں۔جماعت کے لئے بڑی بڑی قربانیاں کرنے والے، پابند صوم وصلوۃ اور نہ صرف فرضی چندوں میں بلکہ طوعی چندوں میں بھی بڑے تقویٰ کے ساتھ شرائط کے مطابق خدمت دین کرنے والے ہیں لیکن بعض معاملات میں جبکہ امیر اور عاملہ کے معاملات ہوں یا بعض لوگوں کے جو کوئی عہد یدار نہیں ہیں امیر یا عاملہ سے واسطے پڑتے ہوں ایسے تعلقات کے دائرے میں بعض دفعہ وہ بے حد غیر متقیانہ باتیں شروع کر دیتے ہیں اور آدمی حیران ہو جاتا ہے کہ ان سے یہ توقع نہیں تھی اس لئے اس مضمون کو