خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 645
خطبات طاہر جلد ۱۰ 645 خطبه جمعه ۹ را گست ۱۹۹۱ء ہر ایک نیکی کی جڑ یہ اتقا ہے قولو قولاً سديد اور انما الاعمال بالنیات کی روشنی میں والدین کو نصائح ( خطبه جمعه فرموده ۹ را گست ۱۹۹۱ء بمقام مسجد فضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ گزشتہ ایک لمبے عرصہ سے جو تقریباً چھ ماہ پر پھیلا پڑا ہے نماز کے موضوع پر خطبات کا سلسلہ جاری تھا۔ یہ سلسلہ بند ہونے کے بعد میں سوچ رہا تھا کہ اب کس موضوع پر کل کا خطبہ دوں تو اس قسم کا کچھ خلا محسوس ہوا کہ جیسے اچانک چلتے چلتے رہٹ کھڑا ہو جائے تو ایسی خاموشی ہوتی ہے جس میں خیالات بھی خاموش ہو جاتے ہیں تو رات دعا کر کے سویا کہ اللہ تعالیٰ کی مرضی جس موضوع پر چاہے وہ خطبہ دلا دے۔ میرے ذہن میں تو کچھ بھی نہیں تھا۔ صبح آنکھ اس حالت میں کھلی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا تقویٰ سے متعلق ایک شعر بڑے زور سے زبان پر جاری تھا اس پر مجھے یہ سمجھ آئی کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے پیغام ہے کہ تقویٰ کا مضمون کبھی بھی ختم نہیں ہو سکتا۔ اس کا کبھی بھی حق ادا نہیں ہو سکتا اور یہی وہ بنیاد ہے جس پر جماعت احمدیہ کی آئندہ ایک سوسال کی نہیں بلکہ ہزاروں سال کی عمارت تعمیر ہونی ہے اس لئے اس موضوع پر مزید خطبات کی ضرورت ہے۔ اس پہلو سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے اس شعر سے روشنی پاتے ہوئے کہ: