خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 614
خطبات طاہر جلد ۱۰ 614 خطبہ جمعہ ۱۹؍ جولائی ۱۹۹۱ء رکھنا چاہئے وہ دعا یہ ہے اور یہ دعا بھی ایک امکانی دعا ہے یعنی کسی قوم کا ذکر نہیں فرمایا گیا کہ وہ یہ دعا کرتی ہے بلکہ فرمایا کہ ایک ایسا وقت آ سکتا ہے جبکہ ہر انسان اس قسم کی دعا کرے۔فرمایا۔وَأَنْفِقُوا مِنْ مَّا رَزَقْنَكُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِي أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ فَيَقُولَ رَبِّ لَوْلَا أَخْرْتَنِي إِلَى أَجَلٍ قَرِيبٍ فَأَصَّدَّقَ وَاكُنْ مِّنَ الصَّلِحِينَ (المنافقون: ۱۱) فرمایا اس دن سے پہلے پہلے ہر اس چیز میں سے خرچ کرو جو ہم نے تمہیں عطا کی ہے۔کون سے دن سے پہلے؟ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِي اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ اس سے پہلے کہ تم سے کسی کو موت آ جاۓ فَيَقُولَ رَبِّ لَوْلَا اَخْرَتَيْنِى إِلَى أَجَلٍ قَرِيبٍ پھر وہ کہے : اے خدا! کاش تو نے مجھے کچھ تھوڑی سی اور مہلت دے دی ہوتی۔فَأَصَّدَّقَ وَا كُنْ مِنَ الصَّلِحِينَ تو میں تیرے نشانات کی تصدیق کرتا اور صالحین میں سے نیک عمل کرنے والوں میں سے ہو جاتا۔فرمایا: ولن يُؤَخِّرَ اللهُ نَفْسًا إِذَا جَاءَ أَجَلُهَا وَاللهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (المنافقون :۱۲) یا درکھو جب کسی کی تقدیر آجائے ، جب وقت مقررہ آجائے تو پھر اللہ تعالیٰ کسی جان کو مزید مہلت نہیں دیا کرتا وَاللهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جو تم کرتے ہو۔اس میں دو تین باتیں احمدیوں کے لئے قابل غور ہیں اور ان کے لئے خوشخبری بھی ہے۔انفاق فی سبیل اللہ کا قبولیت دعا سے تعلق پیدا کیا گیا ہے فرمایا: اگر تم موت سے پہلے پہلے خدا کی راہ میں خرچ کرنے والوں میں سے ہو جاؤ تو پھر تمہاری آخری دعائیں بھی قبول ہوسکتی ہیں۔لیکن اگر تم موت سے پہلے پہلے خدا کی راہ میں خرچ کرنے کا سلیقہ نہ سیکھو یا اس سے لطف اندوز ہونا نہ سیکھو تو پھر تمہاری موت کے وقت کی کوئی دعا قبول نہیں ہوگی۔پس اس دنیا میں جماعت احمد یہ خدا کی راہ میں جو خرچ کرتی ہے، ان کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے اور حقیقت میں اس دنیا میں ایک ہی جماعت ہے جو اس رنگ میں پورے انہماک اور جذبے اور ولولے کے ساتھ اور ایسے ولولے کے ساتھ جس سے وہ خود لطف اندوز ہوتی ہے خدا کی راہ میں اور نیک کاموں پر خرچ کر رہی ہے۔میرے علم میں دنیا میں اور کوئی ایسی جماعت نہیں ہے۔پس آپ کے لئے اس میں بڑی خوشخبری ہے لیکن وہ احمدی جو احمدی ہونے کے باوجود خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کی لذت سے نا آشنا ہیں ان کے لئے اندار بھی ہے کیونکہ فرمایا