خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 570
خطبات طاہر جلد ۱۰ 570 خطبہ جمعہ ۵/ جولائی ۱۹۹۱ء اور پر حکمت کلام ہے چنانچہ یہ بات سن کر پھر خدا فرماتا ہے وَقَالَتْ أُوْلَهُمْ لِأُخْرَبهُمْ فَمَا كَانَ لَكُمْ عَلَيْنَا مِنْ فَضْلٍ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْسِبُونَ (الاعراف: ۴۰) کہ دیکھ لیا نے تمہیں ہم پر کوئی فضیلت نہیں دی گئی۔تم سے کوئی غیر معمولی سلوک نہیں کیا جائے گا اب آؤ مل کر ہم اس عذاب کو چکھیں جو ہم نے بھی کمایا تھا اور جو تم نے بھی کمایا ہے۔سورۃ الانفال آیت ۳۱ تا ۳۴ میں سے ایک آیت میں یہ دعا ہے:۔وَإِذْ قَالُوا اللَّهُم إِنْ كَانَ هَذَا هُوَ الْحَقِّ مِنْ عِنْدِكَ فَأَمْطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِّنَ السَّمَاءِ أَوِ انْتِنَا بِعَذَابٍ أَلِيمٍ کہ بعض ایسے بد بخت لوگ ہیں حضرت محمد مصطفی ماہ کے مخالفین میں سے کیونکہ ان کا ذکر ہورہا ہے جو یہ دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے اللہ اگر واقعی محمد مصطفی و حق پر ہیں اور تو نے ان کو حق عطا کیا ہے۔یہ حق تیری طرف سے ہے فَأمطر عَلَيْنَا حِجَارَةً مِنَ السَّمَاءِ تو ہم پر پھر آسمان سے پتھروں کی بارش نازل فرمایا او انتِنَا بِعَذَابِ اکیچ یا ہمیں بہت ہی درد ناک عذاب دے۔یہ دعا کفار مکہ کی دعا ہے اور روایات سے پتا چلتا ہے کہ ابو جہل نے یہ دعا کی تھی اور یہ کہا تھا کہ جس بندے کا میں انکار کر بیٹھا ہوں مجھے اتنا یقین ہے کہ یہ جھوٹا ہے کہ میں بڑی دلیری کے ساتھ تجھے مخاطب کر کے کہتا ہوں کہ اے خدا اگر تو نے اس کو سچ عطا کیا ہے تو پھر آسمان سے بے شک مجھ پر پتھروں کی بارش نازل فرما اور جو بھی دردناک عذاب ہو سکتا ہے ہمیں پہنچے۔ایک دفعہ ایک بدوی نے بنو عباس کے ایک خلیفہ کو یہ طعنہ دیا کہ تم لوگ جو قریش مکہ بن کر اپنی فضیلتوں کے قصے سناتے رہتے ہو۔خدا نے ہم پر تمہارا حال کھول دیا ہے۔تم بڑے ہی بے وقوف لوگ ہو اور قرآن کریم نے تمہاری بے وقوفی پر ہمیشہ کے لئے گواہی دیدی ہے۔اس نے تعجب سے پوچھا کہ کون سی گواہی۔اس نے کہا تم میں سے سب سے بڑا صاحب حکمت ابوالحکم ہی تھا نہ۔جس کو خدا نے بعد میں ابو جہل قرار دیا اور ابوالحکم کا حال یہ تھا کہ خدا سے اس نے یہ دعا کی کہ اے خدا اگر محمد مصطفی کو تو نے حق عطا فرمایا ہے تو پھر ہم پر پتھروں کی بارش نازل فرما۔وہ بڑا پاگل آدمی تھا اس کو یہ کہنا چاہئے تھا کہ اے خدا اگر حق ہے تو ہمیں توفیق عطا فرما کر ہم اس حق کو قبول کر لیں۔یہ کہنا چاہئے تھا کہ اگر یہ جھوٹا ہے تو ہمیں توفیق دے کہ ہم اس کو نہ مانیں لیکن اگر حق ہے تو پھر ہم پر رحمتیں نازل فرما اور ہمیں توفیق عطا فرما۔یہ دعا مانگ بیٹھا کہ اگر حق ہے تو ہم پر پتھروں کی بارش نازل فرما۔لیکن یہ جو