خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 564 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 564

خطبات طاہر جلد ۱۰ 564 خطبہ جمعہ ٫۵ جولائی ۱۹۹۱ء کے ردعمل کے طور پر ایک اشترا کی نظام وجود میں آیا۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک ایسا وقت آئے گا کہ ہم بڑے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہیں گے قدِ اسْتَكْثَرْتُمْ مِنَ الْإِنْسِ تم نے عوامی طاقتوں کو زیر کر لیا ہے اور ان سے بہت سے استفادے کئے ہیں۔ایسے استفادے جو استحصال کہلاتے ہیں جو جائز نہیں ہیں۔یہ ایک دور تو وہ تھا جو جنگ عظیم سے پہلے کا دور تھا جبکہ اشترا کی نظام مقابل پر ابھرا نہیں تھا اور اس وقت ایک ہی Capitalist نظام تھا جو ساری دنیا کو زیر کئے ہوئے تھا۔ایک اب وہ دور ہے جس میں ہم داخل ہو رہے ہیں اس میں پھر Capitalistic نظام اکیلا رہ گیا ہے اور اکثر عوامی نظام کو اس نے زیر منقار کرلیا ہے، اپنی لگام کے نیچے لے لیا ہے وَقَالَ أَوْ لِيَؤُهُمْ مِنَ الْإِنْسِ رَبَّنَا اسْتَمْتَعَ بَعْضُنَا بَعْض۔یہ ذکر چل رہا ہے قیامت کے دن ان دونوں گروہوں کو سزا دی جائے گی یہ پس منظر ہے اس آیت کا۔اس وقت خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ لوگ جو عوام الناس ہیں وہ یہ عرض کریں گے کہ اے خدا یہ لوگ غالب تھے اور طاقتور تھے۔انہوں نے ہمارا استحصال کیا اور اس استحصال کے نتیجے میں ہم سے بدیاں سرزد ہوئیں۔ہم ان کے پیچھے چل پڑے اور اس معاملے میں ہم مجبور تھے۔اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔قَالَ النَّارُ مَثُوبِكُمْ خَلِدِينَ فِيهَا إِلَّا مَا شَاء الله کہ یہ کوئی ایسی مجبوری نہیں ہے جس کے نتیجے میں انسان خدا کو چھوڑ دے اور راہ راست سے ہٹ جائے اس لئے اگر دنیا میں انہوں نے تمہارا استحصال کیا تو اس کا یہ نتیجہ نکالنا غلط ہے کہ تم گناہوں پر مجبور ہو گئے اور الصّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔اس لئے یہ عذر قبول نہیں ہوگا۔گمراہوں کی یہ دعا ہمارے لئے ایک عبرت ہے۔بہت سے ایسے لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہم چونکہ بڑے لوگوں کے تابع ہیں ان کے ہاتھوں مجبور ہیں اس لئے ہم اپنے گناہوں کی پاداش نہیں دیکھیں گے، ہم اپنے گناہوں کی سزا نہیں پائیں گے کیونکہ ہم تو مجبور تھے۔اللہ تعالیٰ اس عذر کو رد فرما رہا ہے اور فرماتا ہے کہ ہر انسان اپنا خود ذمہ دار ہے۔اگر کسی بڑے آدمی کے پیچھے لگ کر تم بدی کرو گے تو یہ کہنا کافی نہیں ہوگا کہ ہم بڑے آدمی کے اثر کے نیچے مجبور تھے۔ایک دعا سورۃ اعراف کی آیت ۱۲ تا ۱۹ میں ہے یعنی دعا تو آیت ۱۵، ۱۶، ۷ میں اور ۱۸ میں درج ہے لیکن آیات جو درج ہیں یہاں یہ ۱۲ تا ۱۹ ہیں۔دعا یہ ہے قَالَ أَنْظِرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ