خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 562 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 562

خطبات طاہر جلد ۱۰ 562 خطبہ جمعہ ۵ر جولائی ۱۹۹۱ء کہتا ہے کہ اگر اس دفعہ میں نہ پکڑا جاؤں تو میں تو بہ کرلوں گا اور جب مشکل مل جاتی ہے۔جب ابتلاء دور ہو جاتا ہے تو پھر دوبارہ وہی حرکتیں کرتا ہے۔ایسے طالب علم آپ نے دیکھے ہوں گے اور میں ذاتی تجربے کے طور پر بھی جانتا ہوں کہ جب امتحان سر پر آجایا کرتا تھا تو وہ بہت تو یہ کیا کرتے تھے کہ اگلی دفعہ جب نئے سال ترقی کریں گے تو پھر شروع سے ہی کتا ہیں اچھی طرح سنبھال کر رکھیں گے۔خوب پڑھیں گے محنت کے ساتھ اس دفعہ کسی طرح یہ بلاٹل جائے اور ایسے طلباء جو یہ باتیں کرتے ہیں جب بھی بلا ملتی ہے دوبارہ پھر بالکل ویسے ہی ہو جاتے ہیں۔دنیا کے امتحانوں میں تو کوئی ایسی بات نہیں مگر جب خدا کے حضور ایسے وعدے کئے جائیں اور بار بار پہلی حالت کی طرف رجوع کیا جائے تو پھر قیامت کے دن خدا تعالیٰ کا یہ جواب دیکھیں کیسا بر حق ہے کہ تم وہی تو ہو جو پہلے اسی قسم کی باتیں کیا کرتے تھے۔آج اگر ہم یہ عذاب ٹال دیں اور تمہیں واپس لوٹادیں تو ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ تم پھر دوبارہ وہی حرکتیں کرو گے جو اس سے پہلے کرتے چلے آئے ہو۔پس ایسی باتیں کرنا جب پکڑ کا وقت آجائے اور امتحان کا وقت ختم ہو جائے بالکل بے معنی اور لغو باتیں ہیں ایسی دعا سے استغفار اور اس کے مواقع سے استغفار کرنا چاہئے۔سورۃ الانعام کی ایک دعا ہے ۱۲۹ اور ۱۳۰ آیات میں۔اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَقَالَ أَوْ لِيَؤُهُمْ مِنَ الْإِنْسِ رَبَّنَا اسْتَمْتَعَ بَعْضُنَا بَعْضٍ وَبَلَغْنَا أَجَلَنَا الَّذِي أَجَلْتَ لَنَا قَالَ النَّارُ مَثْوَلُكُمْ خُلِدِينَ فِيهَا إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيمٌ فرماتا ہے وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا جب اللہ تعالیٰ ان سب کو اکٹھا کرے گا۔يُمَعْشَرَ الْجِنِ قَدِ اسْتَكْثَرْتُمْ مِنَ الْإِنْسِ اے جنوں میں سے سردار اور بڑے لوگو تم نے عوام الناس کا خوب استحصال کیا ہے۔وقال أَو لِيَؤُهُمْ مِنَ الْإِنْسِ عوام الناس میں سے جو بڑے لوگ ہیں وہ خدا کے حضور یہ عرض کریں گے۔رَبَّنَا اسْتَمْتَعَ بَعْضُنَا بِبَعْضٍ اے خدا ہم میں سے بعض نے بعض کا استحصال کیا ہے وَ بَلَغْنَا أَجَلَنَا الَّذِي أَجَلْتَ لَنَا یہاں تک کہ وہ مدت جو تو نے ہمارے لئے مقررفرما رکھی تھی وہ پوری ہوئی۔قَالَ النَّارُ مَثُونَكُمْ خَلِدِينَ فِيهَا اللہ تعالیٰ فرمائے گا آگ تمہارا ٹھکانا ہے تم اس میں لمبے عرصے تک رہو گے۔إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ