خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 545 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 545

خطبات طاہر جلد ۱۰ 545 خطبہ جمعہ ۲۸ / جون ۱۹۹۱ء بعض دفعہ کھلے کھلے اعلانوں سے بعض لوگ سن لیتے ہیں مخفی باتوں سے نہیں سنتے تو میں نے بازاروں میں نکل کر بلند آواز سے لوگوں کو بلانا شروع کیا ثُمَّ إِنِّي أَعْلَنْتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ اِسْرَارًا ( نوح:۱۰) اور میں نے مخفی طور پر اشاروں کنایوں سے بھی ان کو پکارا کہ آؤ خدا کی طرف آجاؤ۔فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا ( نوح (1) اور میں ان کو بتاتا چلا گیا کہ تمہارا رب بہت ہی مہربان ہے بہت ہی بخشش کرنے والا ہے اس سے بخشش مانگوتا کہ تم بخشے جاوَيُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمْ مِّدْرَارًا ( نوح:۱۲) وہ تم پر نعمتوں کی بارش برسائے گا۔ويُمْدِدْ كُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَلْ لَكُمْ جَنَّتٍ وَيَجْعَلْ لَّكُمْ أَنْهَرًا (نوح:۱۳) اور وہ تمہارے لئے تمہارے اموال میں برکت دے گا اور تمہاری اولادوں میں برکت دے گا اور تمہیں وہ ہمیشگی کے باغات عطا فرمائے گا وَيَجْعَل لَّكُمْ اَتھرا اور تمہارے لئے نہریں جاری فرمائے گا۔مَا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا ( نوح: ۱۴) تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم خدا کی طرف حکمت کی باتیں منسوب نہیں کر رہے وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا (نوح: ۱۵) اور میں نے ان کو ان کا ماضی یاد دلایا اور ان کو بتایا کہ دیکھو خدا نے تمہیں اس مقام تک پہنچانے سے پہلے کن کن ادوار سے گزارا کیسے کیسے طبقات سے گزرتے ہوئے تم ترقی کرتے آخر انسان کے مقام تک پہنچے ہو۔اَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ خَلَقَ اللهُ سَبْعَ سَمُوتٍ طِبَاقًا ( نوح:۱۲) پھر انسانی زندگی سے پہلے کی طرف نگاہ ڈالو کیا تم نہیں دیکھتے کہ خدا نے زمین و آسمان کو کس طرح طبقه به طبقہ دور به دور پیدا فرمایا وَجَعَلَ الْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورٌ أَو جَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا ( نوح : ۱۷ ) اور اس نے آسمانوں میں چاند کے لئے نور رکھ دیا جو ٹھنڈی چاندنی تمہارے لئے لے کر آتا ہے وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا اور تمہارے لئے چمکتا ہوا سورج بنایا وَ اللهُ أَنْبَتَكُم مِّنَ الْأَرْضِ نَبَاتًا (نوح: ۱۸) اور اللہ تعالیٰ نے نباتات کی طرح تمہیں زمین سے اٹھایا ہے اور تمہاری رفتہ رفتہ پرورش فرمائی ہے۔ثُمَّ يُعِيدُكُمُ فِيهَا وَ يُخْرِجُكُمْ اِخْرَاجًا (نوح:۱۹) لیکن یا درکھو کہ بالآخر تم اس مٹی میں ملا دئیے جاؤ گے اور اسی مٹی سے ایک دن نکالے جاؤ گے۔وَاللهُ جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ بِسَاطًا ( نوح: ۲۰) اور تمہارا خدا وہ ہے جس نے زمین کو تمہارے لئے بچھونے کی طرح بچھا دیا ہے۔لِتَسْلُكُوْا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا ( نوح (۲) اگر تم اس زمین پر کھلے کھلے رستوں پر قدم آگے بڑھا وَ قَالَ نُوْحُ رَّبِّ إِنَّهُمْ