خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 546 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 546

خطبات طاہر جلد ۱۰ 546 خطبہ جمعہ ۲۸ / جون ۱۹۹۱ء عَصَونِي وَاتَّبَعُوا مَنْ لَمْ يَزِدْهُ مَالُهُ وَوَلَدَةٌ إِلَّا خَسَارًا (نوح:۲۲) اے میرے خدا یہ سب کچھ کرنے کے باوجود إِنَّهُمْ عَصَوتی یہ پھر بھی میرا انکار کرتے چلے جارہے ہیں وَاتَّبَعُوا اور اس کی پیروی کرتے ہیں مَنْ لَّمْ يَزِدْهُ مَالُهُ وَوَلَدَہ ایسے ظالموں کی پیروی انہوں نے کی ہے جن کو ان کے مال نے اور ان کی اولا د نے گھاٹے کے سوا کچھ نہیں دیا۔یعنی ایسے دنیا والے امیروں کی پیروی کرتے ہیں۔ایسی طاقتور قوموں کے پیچھے لگ گئے ہیں جن کے متعلق یہ دیکھ رہے ہیں کہ آخر ان کا قدم گھاٹے کی طرف اور نقصان کی طرف ہے وَمَكَرُوا مَكْرًا كُبَّارًا (نوح:۲۳) اور میری نیکیوں کے جواب میں یہ اپنے مکر میں بڑھتے چلے گئے یہاں تک کہ بہت بڑے مکر میرے خلاف استعمال کئے وَقَالُوالَا تَذَرُنَّ الهَتَكُمْ وَلَا تَذَرُنَّ وَدَّاوَ لَا سُوَاعًا وَلَا يَغُوْثَ وَيَعُوْقَ وَنَسْرًا ( نوح :۲۴) اور ان کے لیڈروں نے ان میں بار بار اعلان کئے کہ ہر گز تم نے اپنے معبودوں کو نہیں چھوڑنا نہ تم وڈ کو چھوڑو گے نہ سُوَاعًا کو چھوڑو گے نہ يَغُوْثَ کو چھوڑو گے نہ نَسْرًا کو چھوڑو گے۔وَقَدْ أَضَلُّوا كَثِيرًا ( نوح:۲۵) اور انہوں نے بہت لوگوں کو گمراہ کر دیا ہے وَلَا تَزِدِ الظَّلِمِينَ إِلَّاصللا اور تو نہیں بڑھاتا ان لوگوں کو جو گمراہ ہو گئے ہیں مگر گمراہی میں ہی۔یعنی تیری تقدیر اسی طرح کار فرما ہوتی ہے کہ جو لوگ گمراہی میں بڑھنے پر ضد کرتے ہیں تو ان کو پھر موقع دیتا ہے کہ وہ گمراہی میں آگے بڑھتے چلے جائیں۔مِمَّا خَطِيئَتِهُم أُغْرِقُوْا فَادْخِلُوْا نَارًا فَلَمْ يَجِدُوا لَهُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَنْصَارًا ( نوح: ۲۶) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے پس ان کی خطیبات کی وجہ سے بے شمار گناہوں کی وجہ سے وہ آگ میں داخل کئے گئے فَلَمْ يَجِدُوا لَهُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ انصارا اور خدا کے سوا ان کو کوئی مددگار پھر نظر نہ آیا یعنی کوئی مددگار ان کے کام نہیں آسکتا تھا۔وَقَالَ نُوحٌ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ دَيَّارًا ( نوح:۲۷) تب نوح نے کہا اے خدا اب کافروں میں سے اس زمین پر کوئی باقی نہ چھوڑ۔یہ جو دعا ہے یہ سب کچھ کرنے کے بعد کی دعا ہے اس سے پہلے کی نہیں ہے اور اس کی وجہ بیان کی گئی ہے۔اِنَّكَ إِنْ تَذَرْهُمْ يُضِلُّوا عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوا إِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا ( نوح: ۲۸) کہ اب اس قوم کی حالت ایسی ہو چکی ہے کہ اگر ان کو زمین پر تو باقی چھوڑے گا تو یہ سوائے