خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 500 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 500

خطبات طاہر جلد ۱۰ 500 خطبہ جمعہ ۱۴ / جون ۱۹۹۱ء اور ہجرت کرتے ہوئے یہ کہا۔وَقَالَ إِنِّي ذَاهِب إلى رَبِّي سَيَهْدِينِ (الصافات:١٠٠) میں تو اپنے رب کی طرف چلا ہوں۔سَيَهْدِينِ اور وہ میری ہدایت کرے گا۔میری راہنمائی فرمائے گا۔رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصُّلِحِينَ (الصافات :۱۰۱) اے میرے رب مجھے صالح اولا د عطا فرما۔اب ان باتوں کا جوڑ کیا ہے۔دیکھنے والی یہ بات ہے آگ سے ہلاکت سے بچ کر باہر نکل رہے ہیں ،ہجرت فرمارہے ہیں اور کہتے ہیں مجھے صالح اولاد عطا فرما۔اصل بات یہ ہے کہ حضرت ابراہیم اس وقت تک اس قوم سے رخصت نہیں ہوئے جس وقت تک کامل طور پر یقین نہیں ہو گیا کہ کوئی بھی ایمان نہیں لائے گا۔جو ظلم انہوں نے کرنا تھا وہ انتہا تک پہنچادیا اور جب دیکھا کہ ان کے آباء واجداد میں سے سب تباہ ہونے والے ہیں کچھ بھی نہیں۔تو اکیلے نکلے اور اس وقت خدا سے عرض کی کہ اب میری نسل کو تو چلا۔میں تو تیرے ان بندوں میں سے ہوں جو عاجز ہیں۔تیرے حضور کامل طور پر جھکنے والے سب کچھ تیرے سپرد کرنے والے۔پہلوں کی نسلیں اگر ہلاک ہو جائیں تو وہ ان کی ذمہ داری۔میں تو تیری خاطر اس قوم کو چھوڑ کر ہجرت کر رہا ہوں۔اس لئے مجھ سے پاک نسل جاری فرما۔یہ جو معنی ہے اس کو قرآن کریم کی دوسری بہت سے آیات تقویت دیتی ہیں اور خود بائبل بھی اس بات کو تقویت دیتی ہے۔وجہ یہ ہے کہ حضرت ابراہیم کی اس دعا کے نتیجہ میں محض ایک بچے کی خوشخبری نہیں دی گئی بلکہ آپ کو یہ خوشخبری دی گئی کہ میں تیری نسل کو تمام دنیا میں اتنا پھیلا ؤں گا کہ جس طرح آسمان کے ستارے نہیں گنے جاسکتے اور ریت کے ذرے نہیں گنے جاسکتے اس طرح تیری نسل بے شمار ہوگی۔پس معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیم نے اتنے کامل اخلاص کے ساتھ اپنی قوم کو اپنے آباء واجداد کو چھوڑا تھا۔ہمیشہ کے لئے الوداع کہہ دیا تھا کہ آپ سے پھر آگے ایک نیا جہان پیدا ہونا تھا۔نئی نسلیں جاری ہوئی تھیں۔چنانچہ دوسری جگہ قرآن کریم نے اکیلے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو امت قرار دیا ہے۔پس وہ لوگ جو اپنے رشتے داروں کو ، اپنے جتھوں کو خدا کی خاطر چھوڑتے ہیں۔وہ جو اپنی برادریوں کو چھوڑ دیتے ہیں اور اکیلے ہو جاتے ہیں بعض دفعہ وہ اپنے آپ پر رحم کرنے لگ جاتے ہیں اور مجھے ان پر رحم آتا ہے۔اس قدر بے وقوفی ہے کس بات پر رحم کر رہے ہو۔تم نے سنت انبیاء کوزندہ کیا ہے اگر خدا کی خاطر کیا ہے تو وہ تمہیں ایک قوم بنادے گا اور تمہاری قوم