خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 499 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 499

خطبات طاہر جلد ۱۰ 499 خطبہ جمعہ ۱۴ جون ۱۹۹۱ء دو احمدی بستیوں کو جلا کر خاک کر دیا گیا لیکن غیر معمولی طور پر اور حیرت انگیز اعجازی رنگ میں اللہ تعالیٰ نے احمدیوں کو اس آگ سے بچالیا۔ایک دفعہ مولانا رحمت علی صاحب مرحوم و مغفور جوانڈونیشیا میں مبلغ تھے۔وہ جن دنوں میں وہاں مبلغ تھے ان دنوں میں بہت مخالفت تھی۔مجھے اب جگہ کا نام یاد نہیں مگر وہ جس جگہ بھی تھے شدید مخالفت تھی اور وہاں بڑے بڑے مناظرے ہوا کرتے تھے۔ایک دفعہ کسی کی شرارت سے نہیں بلکہ حادثہ اس بلاک کو آگ لگ گئی۔( لکڑی کے اکثر مکان وہاں ہوتے ہیں ) جس کے ایک طرف حضرت مولوی رحمت علی صاحب کا مکان تھا اور ساتھ ہی بہت تیز آندھی چلی اور اس رخ پر چلی جس رخ پر آپ کا مکان تھا۔اس وقت سب لوگ اکٹھے ہو گئے۔باقاعدہ ایک جمگھٹ ہو گیا۔لوگ اپنے اپنے گھروں سے چھلانگیں مار مار کر نکل رہے تھے۔سامان نکال رہے تھے۔احمدی بھی وہاں آئے اور مولوی صاحب کو کہا کہ نکلیں اس گھر سے ختم کریں۔آگ آپ کے پاس آرہی ہے تو اس وقت مولوی صاحب نے اس الہام کا حوالہ دے کر خدا سے دعا کی کہ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی بھی غلام ہے۔انہوں نے عرض کیا کہ اے میرے آقا! میں مسیح موعود کا غلام ہوں آپ کی غلامی میں یہاں پیغام دینے آیا ہوں۔اس لئے آج اس الہام کو میرے حق میں سچا کر دے۔آج تک انڈونیشیا کے وہ لوگ عش عش کرتے ہوئے لہکتے ہوئے اور روحانی وجد کے ساتھ یہ واقعہ بیان کرتے ہیں کہتے ہیں آگ بڑھتی رہی۔بڑھتی رہی ہم لوگ ڈولتے رہے۔ایک لرزہ طاری ہو گیا کہ کیا ہونے والا ہے جس وقت آگ وہاں پہنچی ہے جہاں سے ان کا مکان شروع ہوتا تھا تو ایسی موسلا دھار بارش شروع ہوئی۔اس قدر تیز کہ آگ کو اس اگلے ساتھ کے گھر تک پہنچنے کی توفیق نہیں ملی۔ساری آگ ٹھنڈی پڑ گئی۔پس خدا تعالیٰ ظاہری طور پر بھی ان باتوں کو پورا کر دکھایا کرتا ہے۔یہ کوئی ضروری نہیں ہے کہ ہم ہر جگہ معنوی سہارے تلاش کریں۔وہ صاحب مقدرت ہے۔جب چاہے جس طرح چاہے وہ اپنی کا ئنات کو جو اس کی غلام ہے جیسا حکم دے وہ اس کے تابع ہے اور ویسا ہی کرتی ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس الہام کے یہ معنی تو بہر حال ثابت ہوئے کہ ظاہری آگ بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بچے غلاموں پر غلبہ نہیں پاسکے گی۔پس اس وقت جب حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا کا یہ معجزہ دیکھا تو وہاں سے ہجرت کی