خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 481 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 481

خطبات طاہر جلد ۱۰ 481 خطبہ جمعہ ۷/ جون ۱۹۹۱ء مضمون کو وسعت دیتے ہوئے۔خدا تعالیٰ کی اسی صفت کے حوالہ سے، یعنی رحمانیت کے حوالہ سے کسی اور حوالہ سے نہیں اسے پوری انسانیت تک پھیلا دیا۔فرمایا ! جو دیگر انسانوں پر رحمت نہیں کرتا۔اللہ تعالیٰ اس پر رحم نہیں کرے گا۔نہایت عظیم الشان اور اہم تعلیم ہے۔یہ مطلب ہے کہ من قال لا اله الله دخل الجنة اگر کوئی یہ اعلان کرے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔جو کوئی خدا کی وحدانیت کے ہر پہلو پر یقین رکھے۔وہ توحید کا ادراک حاصل کرتا ہے اور اس پر عامل ہو جاتا ہے۔یہ پیغام ہے کہ تب وہ یقیناً جنتی ہے۔پس جنتی ہونا اور اعمال پر ہی منحصر نہیں۔یہ اسلام کے پیغام کو گہرائی کے ساتھ سمجھنے کا معاملہ ہے اور پھر اسے عملی زندگی میں جاری کرنے سے تعلق رکھتا ہے۔جنت کی وضاحت کرتے ہوئے آنحضور ﷺ نے اسے پھر ماؤں کے حوالہ سے ایک دوسرے پہلو سے واضح فرمایا ہے کہ جنت ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے۔جنت کا راستہ ماؤں کے قدموں تلے گزر کر جاتا ہے۔چنانچہ تمام تعلیم ایک دوسرے سے منسلک ہے،ایک ہی چیز کے مختلف حصے ہیں۔پس احمدی خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود امام مہدی علیہ السلام کو اس زمانے میں مبعوث فرمایا اور اسلام کی حکمتیں آپ پر اس طرح کھولی گئیں کہ گویا اسلام نے دوبارہ جنم لیا ہے، اسے ایک نئی زندگی عطا ہوئی ہے۔وہی ملاں جو آپ کی مخالفت کرتے ہیں وہ قرآن مجید بھی پڑھتے ہیں، احادیث بھی پڑھتے ہیں مگر سطحی طور پر۔انہیں علم نہیں کہ وہ کیا پڑھ رہے ہیں۔وہ پیغام سمجھتے ہی نہیں یہ حضرت مسیح موعود کیلئے ہی مقدر تھا جنہیں خدا کی راہنمائی حاصل تھی کہ آپ اسلام کی گہرائیوں میں ڈوب کر اس کی خوبیاں ہمارے لئے کھینچ نکال لائے۔چنانچہ ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہونا چاہئے جس نے ہمیں یہ موقع عطا فرمایا کہ ہم نے سچائی کے پیغام کو قبول کرنے کی توفیق پائی اور اس نے آنحضور ﷺ کے غلام صادق کو موجودہ دور میں مبعوث فرمایا۔ایسا غلام جس کی اپنی ذات کامل طور پر اپنے آقا کی ذات میں مدغم ہوگئی۔یہی وجہ تھی کہ آپ کو دنیا کی راہنمائی کیلئے چنا گیا۔المہدی کا یہی مطلب ہے۔تو جب ہم یہ گفتگو کرتے ہیں تو یقین رکھیں کہ یہ ہم نے حضرت مسیح موعود سے سیکھا ہے۔اگر آپ حضور کی تحریرات پڑھیں تو صحیح اسلام جو