خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 424
خطبات طاہر جلد ۱۰ 424 خطبہ جمعہ کے ارمئی ۱۹۹۱ء کو جو خطاب ہے وہ اس بات پر ختم ہوتا ہے کہ ہم انتظار کر رہے ہیں اور ہماری آنکھوں کے سامنے کچھ عرصے تک تم اپنے بد انجام کو پہنچنے والے ہو۔تو یہ تھا ان کا تکذیب کا ذریعہ اور تکذیب کا جو مدعا تھا وہ یہ تھا کہ ہمارے دیکھتے دیکھتے ہماری آنکھوں کے سامنے یہ جھوٹا ثابت ہواور ہلاک ہو جائے۔پس چونکہ حضرت نوح نے یہ دعا کی کہ رَبِّ انْصُرْنِی بِمَا كَذَّبُونِ اے میرے خدا! میری ویسی ہی نصرت فرما جیسی یہ میری تکذیب کرتے ہیں تو بعینہ اس کی قبولیت کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے حضرت نوح کی آنکھوں کے سامنے ان کی ہلاکت کی خبر دیدی اور ایسا ہی ہوا۔پس یہ دعا ئیں اگر اسی پس منظر کو پیش نظر رکھ کر کی جائیں جس پس منظر میں قرآن کریم نے ان کا ذکر فرمایا ہے تو ان کے اندر قوت بھی بہت پیدا ہو جاتی ہے اور ان کا مضمون بھی بہت وسیع ہو جاتا ہے اور حالات کے ساتھ مربوط ہو جاتا ہے۔پس جماعت احمدیہ پر بھی جہاں جہاں ایسے حالات گزرتے ہیں یا آئندہ گزریں گے ، جماعت احمدیہ کو بھی ان دعاؤں سے اسی طرح استفادہ کرنا چاہئے سورۃ المومنون کی آیت ۲۹ اور ۳۰ میں ایک اور دعا کا ذکر ہے جو اسی سلسلے میں ہے فَإِذَا اسْتَوَيْتَ اَنْتَ وَمَنْ مَّعَكَ عَلَى الْفُلْكِ (المومنون:۲۹) پس جب تو اور جو بھی تیرے ساتھ ہوگا کشتی پر سوار ہو جاؤ گے اور اطمینان کے ساتھ محفوظ ہو جاؤ گے فَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي نَجْنَا مِنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ تو پھر یہ کہنا کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِئ تمام حمد ، سب تعریف، کامل تعریف محض اللہ ہی کے لئے ہے۔الَّذِي نَجْنَا مِنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِینَ جس خدا نے ہمیں ظالموں کی قوم سے نجات بخشی۔وَقُل رَّبِّ انْزِلَنِي مُنْزَلًا مبرا اور پھر یہ دعا کرنا کہ اے میرے رب مجھے مبارک منزل پر اتارنا۔وَاَنْتَ خَيْرُ الْمُنْزِلِينَ (المومنون : ۳۰) اور تو سب مہمان نوازوں سے اور اتارنے والوں سے بہتر مہمان نواز اور بہتر اتارنے والا ہے۔یہ دعا ہجرت کے ساتھ گہرا تعلق رکھتی ہے۔اس سے پہلے آنحضرت ﷺ کی اس دعا کا ذکر گزر چکا ہے جو آپ کو ہجرت کے متعلق سکھائی گئی تھی۔یہ دعا حضرت نوح کی دعا ہے کہ مُنزَلا مبر گا ہو۔جہاں میں جاؤں دنیاوی اغراض سے نہ جاؤں بلکہ جو کچھ بھی مجھے ملے تیری طرف سے ملے اور برکتیں عطا ہوں۔وہ مہاجرین جو آج مختلف ظلم کی جگہوں سے ہجرت کر رہے ہیں یا کل کریں گے یا آئندہ زمانوں میں کریں گے ان کو ہمیشہ یہ دعا پیش نظر رکھنی چاہئے۔آنحضرت ﷺے والی دعا تو