خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 422
خطبات طاہر جلد ۱۰ 422 خطبہ جمعہ کے ارمئی ۱۹۹۱ء وَإِنْ أَدْرِكْ لَعَلَّهُ فِتْنَةٌ لَّكُمْ وَمَتَاعٌ إِلى حنين (الانبیاء: ۱۱۲) یعنی محمد رسول اللہ ہے یہ بیان فرمارہے ہیں کہ میں نہیں کہہ سکتا یا میں نہیں جانتا کہ یہ جو وعدہ ہے شاید تمہارے لئے آزمائش کا ایک ذریعہ بنے اور مَتَاعٌ إِلى حِينِ اور کچھ عرصے کے لئے تمہیں اس سے فائدہ پہنچے۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کواللہ تعالیٰ نے اس بات سے مطلع فرما دیا تھا کہ اگر چہ خدا تعالیٰ کے صالح عبادت گزار بندے بہر حال اس سرزمین کے وارث بنائے جائیں گے مگر وقتی طور پر اس پر غیروں کا قبضہ ہوگا کیونکہ یہ آیت بہر حال مسلمانوں سے متعلق آنحضرت ﷺ کا بیان شمار نہیں ہو سکتی کیونکہ وہ وعدہ کہ جو خدا کے پاک بندوں کو اور عبادت گزار بندوں کو زمین دی جائے گی ایک مستقل وعدہ ہے اور جس قوم کو مخاطب کر کے آنحضور ﷺ یہ فرمارہے ہیں کہ وَإِنْ أَدْرِى لَعَلَّهُ فِتْنَةٌ لَّكُمْ اس سے کوئی مخالف گروہ مراد ہے مسلمان مراد نہیں کہ میں نہیں کہہ سکتا کہ تمہارے لئے یہ کیا آزمائش لے کر آئے گی یعنی یہ زمین جس پر تم قابض ہو گئے تمہارے لئے کیا آزمائش کا موجب بنے گی۔وَمَتَاعُ إِلى حِینِ ہاں کچھ مدت کے لئے تمہیں ضرور اس سے فائدہ پہنچ سکتا ہے۔اس صلى الله کے معاً بعد یہ دعا ہے: قُل رَبِّ احْكُمُ بِالْحَقِّ اے میرے رب !حق سے فیصلہ فرمادے۔مجھے یاد ہے جب یہ Gulf خلیج کا تنازعہ چل رہا تھا تو اس وقت بھی میں نے بہت سوچ کر یہی دعا کرنے کی احباب جماعت کو تلقین کی تھی کہ کسی ایک طرف کی بجائے حق کے جیتنے کی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ حق کو صلى الله فتح عطا فرمائے۔پس چونکہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی دعا کے ساتھ یہ دعا منطبق ہو جاتی ہے اور بعینہ اسی مضمون کی دعا ہے اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ اس دور کے ساتھ اس دعا کا خاص تعلق ہے اور یہ فیصلے ابھی ہونے باقی ہیں، کسی ایک فریق کے جیتنے یا نہ جیتنے کی بحث نہیں ہے بلکہ اس تنازعہ کے نتیجے میں جو کچھ بھی آگے جدو جہد کا ایک سلسلہ جاری ہونے والا ہے ، جو حالات بھی پیدا ہوں گے بالآخر ہماری دعا یہی ہے کہ اے خدا! حق کے ساتھ فیصلہ فرما دے اور جن لوگوں کے مقدر میں یہ سرزمین لکھی گئی ہے بالآخران تک پہنچے۔چنانچہ اس کے بعد آنحضور ﷺ اپنے رب سے عرض کرتے ہیں۔وَرَبُّنَا الرَّحْمَنُ الْمُسْتَعَانُ کہ ہمارا رب بہت ہی رحمت کرنے والا، بے انتہاء دینے والا ، بن مانگے دینے والا ہے اور جو کچھ یہ لوگ ہم پر باتیں بناتے ہیں یا تم لوگ ہم پر باتیں بناتے