خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 395
خطبات طاہر جلد ۱۰ 395 خطبہ جمعہ ارمئی ۱۹۹۱ء حضرت ایوب، حضرت یونس علیہم السلام کی دعائیں اور ان دعاؤں کی قبولیت کے راز ( خطبه جمعه فرموده ۱۰ارمئی ۱۹۹۱ء بمقام ناصر باغ ( گروسن گیراؤ جرمنی ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج کا خطبہ میں ناصر باغ فرینکفرٹ جرمنی سے دے رہا ہوں جہان مجلس خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع میں شرکت کے لئے آیا ہوں چونکہ یہ خطبہ براہ راست مختلف ممالک میں سنا جانے لگا ہے اس لئے ان کی اطلاع کی خاطر یہ وضاحت کر رہا ہوں، اس وقت ٹوکیو ،سویڈن، ناروے، ماریشس اور یو کے کے علاوہ جرمنی میں بھی دو اور جگہوں پر یہ خطبہ سنا جا رہا ہے۔U۔K کی مجالس یا جماعتیں جواب خطبہ سنتی ہیں ان کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔اس وقت سات U۔K کے ایسے شہر ہیں جہاں براہ راست اس خطبہ کی آواز پہنچ رہی ہے۔پیشر اس کے کہ سلسلہ مضمون جاری رکھتے ہوئے قرآن کریم کی دعاؤں کا ذکر کروں ایک اعلان اس اجتماع کی نسبت سے میں آپ کے سامنے کرنا چاہتا ہوں۔مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ جرمنی نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کی ضروریات اتنی بڑھ چکی ہیں کہ ان کو ایک ایوان خدمت کی تعمیر کی ضرورت ہے اس غرض سے انہوں نے اجازت بھی چاہی اور ایک سرسری سا منصوبہ بھی سامنے رکھا۔اصولاً اس کی میں نے منظوری دیدی ہے اور امید رکھتے ہیں کہ انشاء اللہ تین سال تک وہ ایوان خدمت تیار ہو جائے گا لیکن سب سے پہلا مرحلہ اس کے لئے مناسب زمین کی تلاش