خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 371
خطبات طاہر جلد ۱۰ 371 خطبه جمعه ۲۶ / اپریل ۱۹۹۱ء درمیانے کپڑے چاہئیں تو آپ کے گھروں میں یعنی یورپ اور امریکہ، کینیڈا وغیرہ کی جماعتوں میں جہاں ایسے زائد کپڑے ہوں وہ ضرور پیش کریں کیونکہ یہاں سے ہم آسانی سے بھجوا سکتے ہیں اور یہ انتظام انصار اور خدام اور لجنہ مل کر کر سکتے ہیں باہر ملک کے امیر کا کام ہے وہ دیکھ لے۔اگر کسی ایک مجلس کے سپرد کرنا چاہے تو اس کے سپرد کر دے۔بحیثیت جماعت کرنا چاہے تو بحیثیت جماعت کرنے والے ہیں وہ اس بات کا خیال کریں کہ یہ ہیں تو بہت غریب اور بہت ضرورت مند لوگ لیکن چونکہ ہم اصل میں ان کو پیش نہیں کر رہے بلکہ خدا کے حضور پیش کر رہے ہیں اس لئے گندے کپڑے جس طرح وہ پنجابی میں کہتے ہیں ناں کجی سے نکلے ہوئے ان میں بل پڑے ہوئے برے حال، اس طرح نہ دیں کہ بد بوئیں چھٹی ہوئی ہوں، دھو کر صاف ستھرے کر کے جس طرح آپ اپنے بچوں کو پہنائیں اور شرم محسوس نہ کریں۔اس طرح کپڑوں کی حالت کر کے پھر پیش کریں۔اللہ تعالیٰ جماعت کی اس قربانی کو قبول فرمائے اور ہمیں بنی نوع انسان کے دکھ بانٹنے اور ان میں سکھ پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے:۔آمین۔