خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 370 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 370

خطبات طاہر جلد ۱۰ 370 خطبه جمعه ۲۶ / اپریل ۱۹۹۱ء والدین مشرکین تھے تو یہ ایک مزید تحقیق طلب مضمون ہے۔اس کے کچھ حصوں پر تو میں نے نظر ڈالی ہے اور کچھ مفہوم سمجھ آیا ہے لیکن ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔آئندہ کسی وقت انشاء اللہ آپ کے سامنے یہ مضمون پیش کروں گا۔باقی انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ کیونکہ اب وقت زیادہ ہو چکا ہے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور انور نے فرمایا : یہ خطبہ حسب سابق ماریشس اور جاپان کی جماعت بھی براہ راست سن رہی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو ہمت بھی عطا فرمائے۔بہترین جزاء دے اور توفیق بخشے۔بے حد خرچ ہوتا ہے مجھے سمجھ نہیں آتی کہ یہ بے چارے کس طرح مسلسل برداشت کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے رزق میں بہت برکت دے اور خدا کی خاطر جو یہ قربانی کر رہے ہیں اس کی بہترین جزاء عطا فرمائے۔اس کے علاوہ انگلستان کی جماعتیں ساؤتھ ہال، کرائیڈن، ہنسلو ایسٹ لندن، مانچسٹر جنٹلھم بھی ساتھ شامل ہو چکی ہیں۔اب ایک مختصری اپیل کرنی ہے۔افریقہ میں جو غربت ہے اور جو فاقہ کشی ہے اس پر بعض دفعہ حوادث کے ذریعے تکالیف میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے پچھلی تحریک پر جماعت نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے عام حالات میں جو توقع تھی اس سے بہت بڑھ کر قربانی کا مظاہرہ فرمایا اور ان کو جو روپیہ ہے وہ انشاء اللہ تعالیٰ بہترین رنگ میں بھوکوں کو کھانا کھلانے میں استعمال ہوگا۔کچھ ہو رہا ہے اور آئندہ ہم تجویز کر رہے ہیں کہ کس طرح بہتر نتائج حاصل کئے جائیں۔لائبریا سے چونکہ بہت سے مہاجرین غانا، نائیجریا اور سیرالیون پہنچے تھے اور وہاں کیمپوں میں ان کی حالت بہت بری ہے اس لئے وہاں میں نے ہدایت کی تھی کہ خدام الاحمدیہ وغیرہ دوسری تنظیمیں امیر کے ماتحت منظم پروگرام بنا کر ان کی خدمت کریں ان کی طرف سے اب مطالبے آئے ہیں کہ ہمیں یہ یہ چیزیں چاہئیں یعنی محض روپیہ کافی نہیں ہے بلکہ بعض اجناس چاہئیں۔کچھ ادویہ کی ضرورت ہے وہ ہم انشاء اللہ مہیا کر رہے ہیں۔جہاں جہاں احمدی میڈیکل ایسوسی ایشنز پہلے بھی ایسے کارخیر میں حصہ لیتی ہیں ان کو میں مطلع کرتا ہوں کہ جب دوائیوں کی فہرستیں آئیں گی تو ہم ان کو بھجوائیں گے تو وہ کوشش کریں اور اپنے طور پر بھی اندازہ لگا کر کہ اس علاقے میں کیسی کیسی بیماریاں ہوتی ہیں ، جو دوائیں بھی مہیا کر سکتے ہیں وہ مہیا کریں۔دوسرا وہ کہتے ہیں کپڑوں کی بہت تکلیف ہے، چھوٹے بچے عورتیں وغیرہ بہت برے حال میں ہیں بہت گرم کپڑے نہیں چاہئیں بلکہ ٹھنڈے یا